اقلیتی طبقہ کی لڑکیوں کو حکومت کی جانب سے 51,000 روپے کی مالی امداد ، اسکیم سے اسطرح فائدہ اٹھائیں
نئی دہلی : 22 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) پی ایم شادی شگن یوجنا کیلئے چاہے مرکزی حکومت ہو یا ریاستی حکومتیں، دونوں اپنی اپنی سطح پر مختلف اسکیموں کو نافذ کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی پرانی اسکیموں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ان اسکیموں کا مقصد غریبوں اور ضرورت مندوں تک فائدہ پہنچانا ہے۔ حکومت طلباء، بزرگوں، بیواؤں، کسانوں اور دیگر طبقہ کیلئے مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔ ایسی ہی ایک اسکیم 'پردھان منتری شادی شگن یوجنا' (پی ایم شادی شگن یوجنا) ہے جسے مرکزی حکومت ملک میں لڑکیوں کے لیے نافذ کر رہی ہے۔
درحقیقت لڑکیوں کو 51 ہزار روپے کی مالی امداد دی جاتی ہے تاکہ شادی کے وقت انہیں کسی قسم کی مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تو آئیے آپ کو اس اسکیم کے بارے میں بتاتے ہیں کہ آپ اس کے لیے کس طرح درخواست دے سکتے ہیں اور آپ اس کے فوائد کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی لڑکی بیچلر ڈگری حاصل کرلیتی ہے اور شادی کی عمر کو پہنچ جاتی ہے تو اسے 51000 روپے کی مالی امداد دی جاتی ہے۔
یہ لڑکیاں فائدہ اٹھا سکتی ہیں:-
ملک میں اقلیتوں کی فہرست میں شامل خاندان کی لڑکیوں کو بیگم حضرت محل نیشنل اسکالرشپ دی جاتی ہیں اور قومی وظیفہ ملک کی اقلیتوں یعنی مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، بدھسٹوں، جینوں اور پارسیوں کی لڑکیوں کو دیا جاتا ہے۔
آپ درج ذیل طریقہ سے درخواست دے سکتے ہیں: -
مرحلہ نمبر 1
اگر آپ اس اسکیم کے لیے اہل ہیں، تو آپ کو اس اسکیم کے لیے درخواست دینے کے لیے پہلے مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی آفیشل ویب سائٹ
https://www.india.gov.in/
پر وزٹ کرنا ہوگا ۔
مرحلہ 2
اس کے بعد آپ کو 'اسکالرشپ' کا آپشن چننا ہوگا۔ اب آپ کو اپنے سامنے ایک صفحہ نظر آئے گا، جہاں آپ کو 'شادی شگن یوجنا فارم' کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔
مرحلہ 3
اب فارم پُر کریں، اور تمام مطلوبہ دستاویزات یہاں اپ لوڈ کریں۔ پھر آخر میں فارم جمع کروائیں اور رجسٹریشن سلپ اپنے پاس رکھیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com