کارپوریشن چناؤ 2022 : وارڈ رچنا مکمل، تفصیلات ظاہر، اعتراضات داخل کرنے کی مدت 20 جون، 2 جولائی کو سماعت، 6 جولائی کو حتمی وارڈ حلقہ بندی آشکار ہوگی
ایک وارڈ دو رکنی اور بقیہ 31 وارڈ تین رکنی ہونگے، وارڈ کہاں سے کہاں تک، 95 نشستوں کی علاقہ وائز تفصیلات اجاگر، خواہش مند امیدواروں میں تذبذب
کس کے حق میں کیسا وارڈ؟ دیکھئے وارڈوں کی تفصیلات
مالیگاؤں : 8 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ)مہاراشٹر الیکشن کمیشن کے حکمنامہ پر مالیگاؤں کارپوریشن محکمہ الیکشن نے آج وارڈوں کی حد بندی کیساتھ ابتدائی وارڈ رچنا ظاہر کردی ہے ۔جس میں سیاسی جماعتوں کی قیاس آرائی کے مطابق بڑے پیمانے پر تبدیلی سامنے آئی ہیں ۔اس وارڈ رچنا سے خواہش مند امیدواروں میں ہلچل مچی ہوئی ہیں ۔اس وارڈ رچنا پر اعتراضات داخل کرنے کی آخری معیاد 20 جون مقرر کی گئی ہے ۔22 جون کو آئے ہوئے تمام اعتراضات ریاستی چیف الیکشن کمیشن کو روانہ کیا جائے گا اور 2 جولائی کو اس اعتراضات پر سماعت ممکن ہے اور یہ بھی امکان لگایا جارہا ہے کہ 6 جولائی کو حتمی وارڈ رچنا ظاہر ہوگی ۔
وارڈ نمبر 11 میں کرشنا نگر، سیتلا ماتا نگر، قبرستان جھونپڑپٹی، باغوان گلی، سٹی سروے آفس، گاؤلی واڑہ، شنی مندر، پلٹن مسجد کیمپ، موچی واڑہ، کیمپ کاوٹی بنگلہ، چرچ کیمپ، نامپور روڈ تک وارڈ بنایا گیا ہے ۔اسی طرح وارڈ نمبر 12 میں دولت نگر، وٹھل نگر، بجرنگ کالونی، سوئیگاؤں، دابھاڑی پانچ ڈویژن روڈ تک، نامپور روڈ سے ڈی کے چوک تک، یہاں سے سوئیگاؤں پانی کی ٹانکی، سوئیگاؤں کمان تک۔ گرنا ندی کنارہ سے سوئیگاؤں سروے نمبر 79 کو شامل کیا گیا ہے ۔وارڈ نمبر 13 میں سوئیگاؤں گاؤٹھان، ایکتا نگر، بینک کالونی خان صاحب کا بنگلہ، کاؤٹی بنگلہ سے ہوٹل تک، کالج روڈ سے MSG روڈ تک، سوئے گاؤں شیو روڈ سے ایم جی پیڑول پمپ۔وارڈ کو شامل کیا گیا ۔ وارڈ نمبر14 میں کلکٹر پٹہ، ویدیہ اسپتال، پوپلے نگر، ایودھیا کالونی، پرتھم لانس، سٹانہ روڈ دت منگل اسٹیل، سٹانہ روڈ سے موسم پل مراٹھی اسکول، جنتا برانڈی دکان سے آگرہ روڈ گرنا ندی کنارہ۔ جونا آگرہ روڈ سے ندی کنارہ، گرنا ندی سے مالیگاؤں کارپوریشن حد پاٹل فلور مل، دت منگل اسٹیل سٹانہ روڈ تک رہیگا۔ اسی طرح وارڈ نمبر 15 میں یانا جادھو کالج، سنگمیشور مہادیو مندر، سنگمیشور تلاٹھی آفس، باغ محمود، ماڑی نگر، موسم پل سے یانا جادھو اسکول ندی کا کنارہ، جونا آگرہ روڈ سے موتی باغ ناکہ، شوروم،جنتا برانڈی علاقوں کوئی شامل کیا گیا ہے ۔وارڈ نمبر 16 میں عید گاہ جھونپڑپٹی، اسلامپورہ، نشاط روڈ، سید محمود روڈ، فلٹر پلانٹ، سٹی پولس اسٹیشن، وسنت واڑی، قدوائی روڈ، سردار ٹاکیز، کاکانی ٹاکیز، پانجرہ پول، کاکانی تھیٹر سے جونا آگرہ روڈ فلٹر پلانٹ، فائر اسٹیشن سے سروے نمبر 10 بادشاہ خان نگر، آدرش ہوٹل، مچھلی بازار تک۔ سروے نمبر10 بادشاہ خان نگر، مچھلی بازار روڈ سے نوری ٹاور،سروے نمبر 15 شبیر احمد عبدالمجید کے گھر سے اصغر چپل والے کے گھر تک۔ زینو قاری کے گھر سے انصار روڈ، انصار روڈ سے زاہد اقبال وکیل، ہدیٰ ٹراویلس محمدعلی روڈ تک۔ سردار سنیما سے سانڈوا پل تک۔ یہاں سے ندی کا کنارہ، کاکانی تھیٹر تک۔اور وارڈ نمبر17 مرچنٹ نگر، لالہ نگر، عوامی نگر، نیا بس اسٹینڈ، محفوظ کالونی، مہیش نگر، جنرل اسپتال، کلو شاہ بابا درگاہ، موسم ندی، یہاں سے ہڈکوکالونی، ٹھیکیدار قدیر احمد کے گھر سے ہڈکو چوک، کارپوریشن اوپن اسپیس سے ہڈکو کمان تک۔ کالونی سے شہید عبدالحمید روڈ تک، جبار سائیکل مارٹ باریک گلی سے انیس گائیڈ کے گھر تک، آر کے ٹیکسٹائل ڈی پی روڈسے اسرائیل سیٹھ کا کارخانہ، ہزار کھولی احمد شبراتی چوک سے سلیم سبحان تنبولی، ہزار کھولی گلی نمبر1، سخاوت ہوٹل، آگرہ روڈ کا کنارہ۔ یہاں سے جونا آگرہ روڈ، نیا بس اسٹینڈ، اُپکار سنیما، سروے نمبر 49, 50 ندی کا کنارہ تک۔ موسم ندی سے حضرت کلو شاہ بابا درگاہ کو شامل کیا گیا ہے ۔ اسی طرح وارڈ نمبر 18 میں ہزار کھولی، عائشہ نگر پولس اسٹیشن، مہاڈا پلاٹ، زم زم آئس فیکٹری، جلال آباد، بھکو ہوٹل، سلام چاچا روڈ، عائشہ نگر قبرستان کا کنارہ، رضا کرانہ دکان سے عرفات میڈیکل نور باغ چوک تک۔ نور باغ سے قاضی شرف الدین ہال، انصاری عقیل ٹھیکیدار کے گھر تک، آگرہ روڈ حنیف شوال کا بنگلہ، جلال آباد، سوپر مارکیٹ، کوہ نور کمپاؤنڈ، سخاوت ہوٹل آگرہ روڈ تک۔ ہزار کھولی گلی نمبر1، کھولی نمبر 160 سلیم سبحان تنبولی کے گھر سے شیخ شفیع ادارہ تک۔ سعید الٰہیہ مسجد سلام چاچا روڈ تک۔ وارڈ کا شمار ہے ۔ وارڈ نمبر19 کمالپورہ، بادشاہ خان نگر، موتی تالاب، قصاب باڑہ، مومن پورہ، بابو کوہِ طور کمپاؤنڈ، جلال سیٹھ کمپاؤنڈ، صمد حبیب کمپاؤنڈ، آدرش ہوٹل سے جونا آگرہ روڈ کنارہ، ہارون بی اے کمپاؤنڈ، مرزا غالب روڈ تک۔ جلال سیٹھ کمپاؤنڈ سے مرزا غالب روڈ، نور اسپتال سے محمد علی روڈ، یہاں سے پربھاگ نمبر 3 آفس، قصاب باڑہ مسجد، سٹی سروے نمبر315 ہدیٰ ٹراویلس، زاہد اقبال وکیل کے گھر سے سٹی سروے نمبر 213 تک۔ انصار روڈ پار کرتے ہوئے زینو قاری کے مکان تک۔ شبیر احمد عبدالمجید کے گھر سے باریک گلی، غوثیہ مسجد، مچھلی بازار تک، یہاں سے آدرش ہوٹل، جونا آگرہ روڈ کو شامل کیا گیا ۔ وارڈ نمبر 20 میں جن علاقوں کا شمار ہوتا ہے ان میں نیا پورہ پکا علاقہ، مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول، سردار نگر، برادر باغ، بڑا قبرستان، اجتماع نگر، عبداللہ نگر، حسن پورہ، عزیز کلو اسٹیڈیم، نیاپورہ وارڈ، فیمس اسٹور، محمد علی روڈ، پرانا سلاٹر ہاؤس، ڈائمنڈ اسٹار ملک سینٹر تک، حاجی چکن سے مشرقی اقبال روڈ تک،بڑا قبرستان سلیمانی چوک سے فتح میدان تک، یہاں سے بھکو چوک پولس اسٹیشن، سٹی سروے نمبر 1، فیمس اسٹور محمد علی روڈ تک ہے ۔
ان وارڈوں میں وارڈ نمبر 2 دیانہ میں صرف دو رکنی پینل ہوگا جبکہ تمام وارڈوں میں تین رکنی پینل کے مطابق الیکشن ہونگے ۔مذکورہ وارڈ رچنا سے صاف پتہ چلتا ہے کہ وارڈ سیاسیات رسوخ استعمال کرنے والے سیاسی افراد کی خواہش کیمطابق نہیں بنے ہیں جس سے سیاسی گلیاروں میں کہیں خوشی تو کہیں تذبذب کا ماحول بنا ہوا ہے ۔جب سے وارڈ رچنا ظاہر کی گئی ہے تبدیل سے سیاسی افراد مختلف اقسام کی چہ میگوئیاں کررہے ہیں ۔اس وارڈ رچنا سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اگر الیکشن اسی کے مطابق ہو تو کامیابی کیلئے سیاسی جماعتوں کو مضبوط منصوبہ بندی کرنا نہایت ضروری ہوگا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com