کارپوریشن چناؤ 2022 : وارڈ رچنا مکمل، تفصیلات ظاہر، اعتراضات داخل کرنے کی مدت 20 جون، 2 جولائی کو سماعت، 6 جولائی کو حتمی وارڈ حلقہ بندی آشکار ہوگی
ایک وارڈ دو رکنی اور بقیہ 31 وارڈ تین رکنی ہونگے، وارڈ کہاں سے کہاں تک، 95 نشستوں کی علاقہ وائز تفصیلات اجاگر، خواہش مند امیدواروں میں تذبذب
کس کے حق میں کیسا وارڈ؟ دیکھئے وارڈوں کی تفصیلات
مالیگاؤں : 8 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ)مہاراشٹر الیکشن کمیشن کے حکمنامہ پر مالیگاؤں کارپوریشن محکمہ الیکشن نے آج وارڈوں کی حد بندی کیساتھ ابتدائی وارڈ رچنا ظاہر کردی ہے ۔جس میں سیاسی جماعتوں کی قیاس آرائی کے مطابق بڑے پیمانے پر تبدیلی سامنے آئی ہیں ۔اس وارڈ رچنا سے خواہش مند امیدواروں میں ہلچل مچی ہوئی ہیں ۔اس وارڈ رچنا پر اعتراضات داخل کرنے کی آخری معیاد 20 جون مقرر کی گئی ہے ۔22 جون کو آئے ہوئے تمام اعتراضات ریاستی چیف الیکشن کمیشن کو روانہ کیا جائے گا اور 2 جولائی کو اس اعتراضات پر سماعت ممکن ہے اور یہ بھی امکان لگایا جارہا ہے کہ 6 جولائی کو حتمی وارڈ رچنا ظاہر ہوگی ۔
کارپوریشن کی جانب سے ظاہر کردہ وارڈ حد بندی کے مطابق جنوبی وزیرستان معلومات حاصل ہوئی ہے اس میں وارڈ نمبر 1 میں بھائیگاؤں،ارادھیہ ہوٹل، مالیگاؤں کیمپ، شیتلاماتا نگر، نامپور راسہ کا علاقہ وارڈ پر مشتمل علاقوں کا شمار کیا گیا ہے۔اسی طرح وارڈ نمبر2 میں دیانہ، گنیش نگر، مصطفی چوک سے علامہ اختر رضا روڈ، نوکرن سائزنگ، شہید عبدالحمید روڈ تک، ملن ہوٹل، جامع مسجد دیانہ علاقہ۔جبکہ وارڈ نمبر 3 میں دیانہ مالیگاؤں شیو روڈ، رمضان پورہ پولس اسٹیشن، مولانا امین درگاہ، اقصیٰ کالونی، کینو اسکول، دیوی کا مندر، دیانہ وڑ گاؤں، راجو ہوٹل، راج الیکٹرک، پاک پنجن چوک، مصطفی چوک، دیانہ وڑگاؤں شیو روڈ اور وارڈ نمبر 4 میں دریگاؤں، منی ایم آئی ڈی سی، سائنے، سائنے بدرک، رضوان پارک، ہل اسٹیشن، سردار نگر، سنجری نگر، پوار واڑی پولس اسٹیشن، اسحق زر والا کمپاؤنڈ، کا علاقہ وارڈ کا شمار ہے ۔اسی طرح وارڈ نمبر5 میں ناگ چھاپ، تاشقند باغ، تاج ہوٹل، جعفر نگر، دیوی کا ملہ، اختر آباد، پاور ہاؤس وغیرہ، جلال سیٹھ کمپاؤنڈ، جونا آگرہ روڈ، تاج ہوٹل، فاران اسپتال سے دیوی کا مندر تک، وہاں سے آواڑی نالہ، سروے نمبر79، پھر وہاں سے پوار واڑی نالہ کنارہ، نالہ سے سروے نمبر83 ڈی پی روڈ کنارہ، ڈی پی روڈ سے مولانا عمرین چوک، محمد علی روڈ مدرسہ کلیۃ الطاہرات تک وہاں سے محمد علی روڈ ہارون انصاری اسپتال، سلیم سائزنگ، یشفین اسپتال، حنفی ایس ٹی ڈی مشاورت چوک، وہاں سے بلال سیٹھ کمپاؤنڈ، آگرہ روڈ کا کنارہ کا شمار ہے ۔ اسکے علاوہ وارڈ نمبر 6 میں نور باغ، بسم اللہ نگر، عائشہ نگر، وامبے کالونی، قباء مسجد، مہاراشٹر سائزنگ، عائشہ نگر قبرستان کا کنارہ، مالیگاؤں دیانہ شیو روڈ، بسم اللہ نگر، پاک پنجتن چوک، ریلائبل بنگلہ سے جونا آگرہ روڈ، نیو اسٹور مینس ویئر تک، یہاں سے نیشنل اسٹیٹ سے شمس پلمبنگ مٹریلس تک، وہاں سے ٹھیکیدار عقیل انصاری کے گھر تک، قاضی شرف الدین شادی ہال سے نور باغ مین روڈ عرفات میڈیکل تک کا علاقہ شامل کیا گیا ۔ وارڈ نمبر7 میں اسلامپورہ وارڈ، اقبال ڈابی، جبار سائیکل مارٹ، نوری سائزنگ، قاسمیہ مسجد، عائشہ نگر قبرستان، شعبان نگر، نیا اسلامپورہ، نندن نگر، گنیش نگر، عابد علی ہال، سعید الٰہیہ مسجد، شہید عبدالحمید روڈسے خانقاہ سعیدیہ مسجد، عائشہ نگر قبرستان کنارہ، یہاں سے سلام چاچا روڈ تک۔ یہاں سے عابد علی ہال، شیخ شفیع ادارہ تک۔ یہاں سے شبراتی چوک، اسرائیل سیٹھ پاورلوم کارخانہ تک، ڈی پی روڈ آر کے ٹیکسٹائیل سے انیس گائیڈ کے گھر تک۔ وہاں سے جبار سائیکل مارٹ، کسمباروڈ تک۔ شہید عبدالحمید روڈ سے اقبال ڈابی، مسجد خانقاہ سعیدیہ شیو روڈ تک۔ وارڈ نمبر 8 میں الرضا اسپتال، اظہار اشرف نگر، ماسٹر نگر، تنظیم نگر، کلثوم مسجد، ریلائبل سائزنگ سنجری چوک، شہید عبدالحمید روڈ سے نوکرن سائزنگ، علامہ اختر رضا روڈ، ملن ہوٹل دیانہ سے مصطفی چوک کینل تک۔ دیانہ گٹ نمبر173 سے مصطفی چوک، کینل روڈ، اکرام زیراکس تک۔ مالیگاؤں دیانہ شیو روڈ، یہاں سے شہید عبدالحمید روڈ تک۔ یہاں سے رضا میڈیکل تک، اقراء کمپیوٹر سے نوکرن سائزنگ، کسمباروڈ کو شامل کیا گیا ہے ۔وارڈ نمبر9 میں سروے نمبر55، ندی کا کنارہ، پرانی میونسپل کارپوریشن حد، نیو ملن ہوٹل، شہید عبدالحمید روڈ کنارہ تک۔ ملن ہوٹل سے شہید عبدالحمید روڈ سروے نمبر56، نہال نگر، وجئے نگر، اولیاء مسجد، سروے نمبر 43، عابد ہوٹل، سروے نمبر44/2، برتن دکان تک۔شہید عبدالحمید روڈ برتن دکان سے خواجہ غریب نواز گیٹ،اوپن اسپیس تک ہڈکو کالونی چوک، قدیر ٹھیکیدار کے گھر سے ایس آر پی کوٹر کے بازو سے کلو کٹی عیدگاہ کنارہ تک۔یہاں سے موسم ندی، سروے نمبر55 کو شامل کیا گیا ہے۔ وارڈ نمبر10 میں کیمپ گاؤٹھان، گائتری نگر، شیواجی نگر، شمشان ماروتی مندر، تلک نگر، پربھاگ نمبر1 آفس، چھاؤنی پولس اسٹیشن۔ ٹیکنیکل کالج سے ماروتی مندر موسم ندی تک۔(بقیہ وارڈوں کی تفصیلات آگے دیکھئے)
ان وارڈوں میں وارڈ نمبر 2 دیانہ میں صرف دو رکنی پینل ہوگا جبکہ تمام وارڈوں میں تین رکنی پینل کے مطابق الیکشن ہونگے ۔مذکورہ وارڈ رچنا سے صاف پتہ چلتا ہے کہ وارڈ سیاسیات رسوخ استعمال کرنے والے سیاسی افراد کی خواہش کیمطابق نہیں بنے ہیں جس سے سیاسی گلیاروں میں کہیں خوشی تو کہیں تذبذب کا ماحول بنا ہوا ہے ۔جب سے وارڈ رچنا ظاہر کی گئی ہے تبدیل سے سیاسی افراد مختلف اقسام کی چہ میگوئیاں کررہے ہیں ۔اس وارڈ رچنا سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اگر الیکشن اسی کے مطابق ہو تو کامیابی کیلئے سیاسی جماعتوں کو مضبوط منصوبہ بندی کرنا نہایت ضروری ہوگا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com