کارپوریشن چناؤ 2022 : وارڈ رچنا مکمل، تفصیلات ظاہر، اعتراضات داخل کرنے کی مدت 20 جون، 2 جولائی کو سماعت، 6 جولائی کو حتمی وارڈ حلقہ بندی آشکار ہوگی
ایک وارڈ دو رکنی اور بقیہ 31 وارڈ تین رکنی ہونگے، وارڈ کہاں سے کہاں تک، 95 نشستوں کی علاقہ وائز تفصیلات اجاگر، خواہش مند امیدواروں میں تذبذب
کس کے حق میں کیسا وارڈ؟ دیکھئے وارڈوں کی تفصیلات
مالیگاؤں : 8 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ)مہاراشٹر الیکشن کمیشن کے حکمنامہ پر مالیگاؤں کارپوریشن محکمہ الیکشن نے آج وارڈوں کی حد بندی کیساتھ ابتدائی وارڈ رچنا ظاہر کردی ہے ۔جس میں سیاسی جماعتوں کی قیاس آرائی کے مطابق بڑے پیمانے پر تبدیلی سامنے آئی ہیں ۔اس وارڈ رچنا سے خواہش مند امیدواروں میں ہلچل مچی ہوئی ہیں ۔اس وارڈ رچنا پر اعتراضات داخل کرنے کی آخری معیاد 20 جون مقرر کی گئی ہے ۔22 جون کو آئے ہوئے تمام اعتراضات ریاستی چیف الیکشن کمیشن کو روانہ کیا جائے گا اور 2 جولائی کو اس اعتراضات پر سماعت ممکن ہے اور یہ بھی امکان لگایا جارہا ہے کہ 6 جولائی کو حتمی وارڈ رچنا ظاہر ہوگی ۔
وارڈ نمبر 21 گولڈن نگر، نئی بستی، ملت مدرسہ، نورنگ کالونی، اعظم پورہ، رضا پورہ، حسن پورہ، مدرسہ معہد ملت سے سو فٹی روڈ، پلاٹ نمبر 32 تک۔ مشرقی اقبال روڈ سے حاجی چکن حسن پورہ روڈ تک۔ سروے نمبر 148/1/2 پلاٹ نمبر88 سے بلو برڈ بنگلہ تک۔وارڈ نمبر22 نجمہ آباد، پوار واڑی، داتار نگر، مالدہ کا علاقہ، سروے نمبر 170، مکان نمبر94 سے مشرقی اقبال روڈ، نیا آگرہ روڈ، یہاں سے مالدہ کا کنارہ تک۔ آگرہ روڈ سے مالدہ شیو روڈ تک۔ نیا آگرہ روڈ سے کینل راستہ، گٹ نمبر 84 تک۔ گٹ نمبر83 شیو روڈ، یہاں سے ڈی پی روڈ، مشرقی اقبال روڈ علاقوں کا شمار کیا گیا ہے ۔جبکہ وارڈ نمبر 23 میں عباس نگر، باغِ محفوظ، بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول، زیتون پورہ، رحمن پورہ، فردوس گنج، نعمانی نگر علاقہ، محوی نگر علاقہ، رونق آباد، مشرقی اقبال روڈ، مالیگاؤں ہائی اسکول اُردو گھر، ساٹھ فٹی روڈ، رابعہ منزل سے ساٹھ فٹی روڈ، مدنی میڈیکل اسٹورس، نعمانی نگر مین روڈ۔ وارڈ نمبر 24 مسلم نگر، کریم نگر، کشمیر نگر، گلشن آباد، حکیم نگر سلیم منشی نگر، یعقوب نگر، عثمان آباد، سروے نمبر156، عبدالغفار کھجور والے کی دکان سلیمانی چوک تک۔ مشرقی اقبال روڈ سے قلعہ کمپنی شاپنگ، حسن کرانہ سے مقبول سیٹھ کے گھر تک، زہرہ فرنیچر مولانا ابوالکلام روڈ تک۔ یہاں سے مولانا ابوالکلام روڈ سروے نمبر 156، غفار کھجور والے کی دکان سلیمانی چوک تک۔ وارڈ نمبر 25 میں مصری خاں کا باڑہ، مسلم پورہ، مسلم نگر، خوشآمد پورہ، انگنو سیٹھ کا ملہ، غربید نگر، راجہ نگر، بیل باغ، بدھ وار وارڈ، اقبال روڈ، بشیر حسن کے مکان سے کانگریس سیوا دل آفس، اپنا ملک سینٹر، انگنو سیٹھ کی مسجد، سروے نمبر 156، غفار کھجور والے کی دکان سلیمانی چوک تک غفار کھجور والے کی دکان سے مولانا ابوالکلام روڈ، جامعہ فائر اسٹیشن تک بھائیکلہ نتن مینس ویئر کنارہ سے چندن پوری روڈ، ڈاکٹر پروہیت کے گھر سے مشرقی اقبال روڈ، موہن بابا درگاہ تک۔اس کے علاوہ وارڈ نمبر 26 سوموار بازار، قلعہ خندق، واڈیا دواخانہ، ملا باڑہ، بدر کا باڑہ، یٰسین میاں کا تکیہ، نیاپورہ سروے نمبر 1 سے فیمس اسٹور، نورانی مسجد، فتح میدان، نیاپورہ، فتح میدان کنارہ، ساگر دودھ سینٹر تک۔ نیاپورہ سروے نمبر593 سے فتح میدان، شاہی مسجد، یادگار پان اسٹال، چشمہ گھر، موہن پیر درگاہ، آکھارکر جیولرس، ریاض بنکر کی دکان، ماسٹر روڈ، ایوبی عالیشان سے بدرو سردار کے گھر تک۔ قلعہ کی دیوار سے باریک گلی، علامہ اقبال تک، علامہ اقبال سے ندی کنارہ رام سیتو، سانڈوا پل تک۔ وارڈ نمبر 27 میں رسول پورہ، اسلام آباد، جھونپڑپٹی، حیات مسجد، اجمل والی بال گراؤنڈ، نعمانی مسجد، چاوچاو نگر، بوہرہ باغ، گائیڈ میڈیکل، موسم ندی کا کنارہ سے بدرو سردار کے گھر تک ماسٹر روڈ سے نگینہ مسجد، حسینی مسجد چندن پوری روڈ تک، یہاں سے ممتا اسپتال، گائیڈ میڈیکل، بوہرہ قبرستان، چندن پوری جونا جکات ناکہ تک۔ جکات ناکہ سے سدھا رتھ واڑی ندی کنارہ علامہ اقبال پل تک ۔وارڈ نمبر 28 میں تہذیب نگر، بجرنگ واڑی، اسلام نگر، نیا و جونا آزاد نگر، بھائیکلہ جھونپڑپٹی، خوش آمد پورہ، چندن پوری روڈ، بھائیکلہ جھونپڑپٹی، سعید زیراکس، جمہور روڈ، رضوان ہوٹل، اوپن اسپیس سروے نمبر 215/1، پلاٹ نمبر65 تک، ادیب روڈ پار کرتے ہوئے نیاآزاد نگر گھر نمبر 947، آزاد نگر روڈ سروے نمبر 212، گھر نمبر 469 تک۔ سروے نمبر 211، 210 گلشیر نگر مین روڈ تک۔ یہاں سے گلشیر نگر سروے نمبر 218/1، چندن پوری روڈ تک۔ یہاں سے خلیل سائزنگ، گووند دودھ ڈیری، بھائیکلہ جھونپڑپٹی تک۔ اسی طرح وارڈ نمبر 29 میں چمن نگر، باپو گاندھی نگر، پاشو نگر، توکل نگر، تڑوی نگر، جمہور نگر، مدنی نگر، ادیب روڈ سے سروے نمبر198 جھونپڑہ نمبر91-92 تک۔ مدنی نگر گلی سے مسجد ابو حنیفہ شیو روڈ تک۔ مدنی نگر مسجد ابوحنیفہ مالدہ شیو روڈ سے سروے نمبر 205-206 پلاٹ نمبر 45 سے جمہور روڈ تک۔ یہاں سے سروے نمبر 204 ڈی پی روڈ سیلانی چوک، سروے نمبر 211 کنارہ کا شمار ہے ۔ وارڈ نمبر 30 میں نعمانی نگر، رحمت آباد، اسلامیہ کالونی، سلامت آباد، جمہور نگر، ماسٹر نگر، کینل سروے نمبر 201، حسن کرانہ کی دکان، ڈی پی روڈ، سروے 192 مدنی نگر، ملک ڈی پی روڈ۔ سروے نمبر 192، مدنی ملک ڈی پی سے سروے نمبر 197، شیو روڈ کنارہ۔ مدنی نگر مسجد سے ابو حنیفہ شیو روڈ تک مدنی نگر مسجد ابو حنیفہ سے حسن کرانہ دکان تک۔اسی طرح وارڈ نمبر 31 میں گلشیر نگر، موہن بابا نگر، گلشن مالک، گلشن ابراہیم، ہیرہ پورہ، جھانجیشور مندر، آئی مری مندر، سنگمیشور وارڈ، سروے نمبر 119 موسم ندی کا کنارہ، چندن پوری روڈ، گلشیر نگر سروے نمبر 106-107 ، جھونپڑہ نمبر 557 ، گلی نمبر5 تک۔ گلشیر نگر گھر نمبر 557 سے گلی نمبر 5 سروے نمبر 107 شیو روڈ تک۔ شیو روڈ سے آگرہ روڈ پار کرکے مالیگاؤں مالدہ شیو روڈ تک۔ سروے نمبر 191، 112 سے گرنا ندی کنارہ تک۔ نیا آگرہ روڈ پار کرکے شمشان بھومی تک۔ یہاں سے سنگمیشور وارڈ 119، موسم ندی کے کنارہ کا شمار ہے ۔جبکہ آخری وارڈ نمبر 32 میں مالدہ، پربھاگ نمبر4 آفس، مدنی نگر، شبیر نگر، غیاث نگر، سروے نمبر 211 سے ڈی پی روڈ جمہور روڈ تک، یہاں سے مدنی نگر پاور ہاؤس، کینل روڈ، نیا آگرہ روڈ تک۔ مالدہ سوند گاؤں، مالدہ گٹ نمبر108، مالدہ سوند گاؤں شیو روڈ، ندی کنارہ تک۔ نیا آگرہ روڈ سے گلشن ابراہیم، گلشیر نگر، جھونپڑہ نمبر 54 تک۔ گلی نمبر 5 جھونپڑہ نمبر 232 گلی نمبر 5 جھونپڑہ نمبر 557 گلشیر نگر، مین روڈ کا شمار کیا گیا ہے ۔
ان وارڈوں میں وارڈ نمبر 2 دیانہ میں صرف دو رکنی پینل ہوگا جبکہ تمام وارڈوں میں تین رکنی پینل کے مطابق الیکشن ہونگے ۔مذکورہ وارڈ رچنا سے صاف پتہ چلتا ہے کہ وارڈ سیاسیات رسوخ استعمال کرنے والے سیاسی افراد کی خواہش کیمطابق نہیں بنے ہیں جس سے سیاسی گلیاروں میں کہیں خوشی تو کہیں تذبذب کا ماحول بنا ہوا ہے ۔جب سے وارڈ رچنا ظاہر کی گئی ہے تبدیل سے سیاسی افراد مختلف اقسام کی چہ میگوئیاں کررہے ہیں ۔اس وارڈ رچنا سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اگر الیکشن اسی کے مطابق ہو تو کامیابی کیلئے سیاسی جماعتوں کو مضبوط منصوبہ بندی کرنا نہایت ضروری ہوگا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com