میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی ایڈمنسٹریٹر نامزد، پرنسپل سیکرٹری کا کمشنر کے نام مکتوب ،13 جون کو مالیگاؤں کارپوریشن کی معیاد کا اختتام، چارج سنبھالنے کی ہدایات


میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی ایڈمنسٹریٹر نامزد، پرنسپل سیکرٹری کا کمشنر کے نام مکتوب ،13 جون کو مالیگاؤں کارپوریشن کی معیاد کا اختتام، چارج سنبھالنے کی ہدایات 



مالیگاؤں : 7 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی موجودہ باڈی کی معیاد 13 جون کو ختم ہورہی ہیں اور اس باڈی کے اختتام کے صرف 7 دن ہی بچے ہوئے ہیں لیکن اس درمیان مہاراشٹر حکومت کی جانب سے موصول حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 3 کے مطابق، ریاستی الیکشن کمیشن نے مطلع کیا ہے کہ اپریل سے اگست 2022 کی مدت میں ختم ہونے والے بلدیاتی اداروں کے عام انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا اور اس کے ساتھ ہی میعاد ختم ہونے کے بعد وہاں ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری بھی ممکن  ہوگی۔ 


  حکمنامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئین ہند کے آرٹیکل 243U کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1949 کے سیکشن 6, 6 (a) کی دفعات کے مطابق، کارپوریشن کی میعاد پہلی میٹنگ سے لیکر پانچ سال کی آخری جنرل بورڈ میٹنگ سے زیادہ نہیں ہے۔ اور مالیگاؤں کارپوریشن کی میعاد 13.06.2022 کو ختم ہو رہی ہے۔ لہذا مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ اور خاص طور پر دفعہ 452A (1A) اور (1B) کی دفعات کے مطابق، کمشنر، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں ایڈمنسٹریٹر (پرشاشک) کے طور پر مقرر کیا جا رہا ہے۔اس لئے کمشنر، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو کارپوریشن کی مقررہ مدت ختم ہوتے ہی ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں اور ایکٹ کی دفعات کے مطابق ضروری کارروائی کرنی چاہیے۔  مہاراشٹر کے گورنر کے حکم اور نام سے پرنسپل سیکرٹری (سونیا سیٹھی) کی دستخط سے یہ مکتوب کمشنر مالیگاؤں کارپوریشن کے نام سے جاری کیا گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے