مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ :کل وارڈوں کی حد بندی کیساتھ ابتدائی وارڈ رچنا ظاہر ہوگی! ۔



مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ :کل وارڈوں کی حد بندی کیساتھ ابتدائی وارڈ رچناظاہر ہوگی!۔


الیکشن میں امیدواری کے خواہشمند سیاسی افراد کی خواہش کیمطابق وارڈ ہونگے یا نہیں، وارڈ کس طرح اور کیسا رہیگا؟ کہیں خوشی تو کہیں 




مالیگاؤں : 7 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن کی مجودہ باڈی کی معیاد 13 جون کو ختم ہورہی ہیں اور ایسے میں باوثوق ذرائع سے خبر مل رہی ہیں کہ میونسپل کارپوریشن چناؤ کیلئے سہ رکنی پینل کے مطابق 31 وارڈ تین کے پینل کا اور صرف ایک وارڈ میں دو سیٹ ہوگی اسطرح کل 32 وارڈوں پر مشتمل 95 کارپوریٹرس منتخب ہونگے ۔اسی کے مطابق ریاستی الیکشن کمیشن کی ایماء پر مالیگاؤں کارپوریشن نے وارڈوں کی حد بندی(وارڈ رچنا)ظاہر کرنے کی تیاری کرلی ہیں ۔اس ضمن میں نمائندہ بیباک کو حاصل تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی حدود میں وارڈوں کی تشکیل کا پروگرام کل بروز بدھ کو صبح گیارہ بجے ظاہر ہونے کا روشن امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق وارڈ کمیٹی وائز چاروں پربھاگ آفس پر وارڈوں کی حد بندی نقشہ کیساتھ ظاہر کردی جائے گی ۔اسی طرح یہ بھی آشکار ہوگا کہ ہر وارڈ کمیٹی میں کتنے وارڈوں کا اضافہ ہوگا؟ اور انکی حدود کہاں سے کہاں تک ہوگی؟ اس ضمن میں گزشتہ ایک روز قبل ہی سے شہر بھر میں وارڈ رچنا کو لیکر قیاس آرائی کی جارہی تھی لیکن اب سیاسی جماعتوں اور خواہش مند امیدواروں میں بے چینی کا ماحول ہے کہ آیا وارڈ کیسا اور کس طرح بنتا ہے؟ ۔لیکن یہ بھی سنائی دے رہا ہے کہ جس طرح وارڈوں کی حد بندی سیاسی افراد نے اپنے رسوخ کا استعمال کر کے اپنے من موافق بنانے کی کوش کی تھی اور اپنے آپ کو مطمئن کرلیا تھا لیکن اندرونی ذرائع سے یہ بات بھی معلوم پڑ رہی ہے کہ بڑے پیمانے پر اس وارڈ رچنا میں تبدیلی ہوئی ہے اسکی بھی سچائی کل سامنے آجائے گی ۔

خیال رہے کہ کل ہی 8 جون کو بارہویں جماعت کے بورڈ امتحان کا رزلٹ بھی ظاہر کیا جائے گا اور کل ہی کارپوریشن چناؤ کیلئے وارڈوں کی حد بندی بھی ظاہر ہوگی ۔اس ضمن میں کہا جارہا ہے کہ کہیں من موافق وارڈ نہ بننے سے امیدواروں میں تذبذب کا ماحول بننے کا امکان ہے تو بارہویں جماعت کے رزلٹ آنے سے کچھ طلباء کو مایوسی اور کچھ کو کامیابی کی خوشی بھی نصیب ہوگی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے