مالیگاؤں کو چندہ و ایجنٹ فری بنانے مالیگاؤں ہیلپ کمیٹی کا قیام ، 12 جون کو دلاور ہال میں تمام امراض کا مفت معائنہ کیمپ، عوام فائدہ اٹھائیں
ناسک، ممبئی، دھولیہ ،شرڈی و کوپر گاؤں کے اسپتالوں میں سرکاری اسکیموں سے ضرورت مندوں کا علاج مفت میں کرانے کا اعلان
مالیگاؤں شہر میں بھی جیون دائی اسکیم شروع کرنے کی جدوجہد ،دو بڑے لیڈران سے رابطہ : شفیق اینٹی کرپشن
مالیگاؤں : 5 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کو چندہ اور ایجنٹ فری بنانے اور شہر کے ضروت مند غریب عوام کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد سے مالیگاؤں ہیلپ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔اسطرح کا اظہار آج اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے کمیٹی کے ذمہ داران نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی خالص غیر سیاسی اور عوامی خدمات پر مشتمل ہوگی ۔اس موقع پر کمیٹی کے کوآرڈینٹر شفیق اینٹی کرپشن نے کہا کہ ہم نے شہر کے سیاسی افراد سے رابطہ کیا اور ہم ان سیاسی لیڈران سے بھی رابطہ میں جو سیاست سے اوپر اٹھ کر عوام کی مدد کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب سیاسی جماعتوں کے افراد، عوام کے طبی کاموں کو بحسن خوبی انجام دیں گے ۔شفیق اینٹی کرپشن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہر میں سرکاری اسکیموں کے علاج کیلئے ہم سینٹر کیلئے شہر کے دوبڑے لیڈران سے رابطہ میں ہیں اور جلد ہیں انکی کوشش سے اسکیم کا علاج مالیگاؤں میں شروع کیا جائے گا ۔
شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ 730 اقسام کی بیماریاں ہے جس کا علاج سرکاری اسکیم میں فری میں کیا جاتا ہے ، مگر شہر میں اسکیم والے اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں دھولیہ ناسک، اورنگ آباد، ممبئی، کوپر گاؤں کا رخ کرنا پڑتا ہے ، جہاں غریب مریضوں کے ساتھ کاغذات و اپروول کے نام پر بڑی بڑی رقم لیکر لوٹ مار کی جاتی ہے ، جب کے اسکیم کے ذریئے ذریعے ہونے والے علاج میں آپریشن کے خرچ کے ساتھ کھانا اور کرایہ بھی دیا جاتا ہے ۔لیکن ایجنٹ کے سبب عوام کو لاکھوں روپے کی مار برداشت کرنا پڑ رہی ہیں جس سے عوام چندہ کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں ۔شفیق اینٹی کرپشن نے کہا کہ ہم نے ناسک ، دھولیہ ، کوپر گاؤں اور ممبئی اسپتال کے ذمہ داران سے رابطہ کرتے ہوئے تفصیلی بات چیت کی ہے ۔اس ضمن میں ہم غریب مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنے کے لئے رہنمائی کریں گے اور انکا علاج مفت میں کرنے کی کوشش کریں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ 12 جون کو ہم ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد دلاور ہال قدوائی روڈ پر کررہے ہیں جس میں ناسک ، کوپر گاؤں آتما ملک و دیگر اسپتال کے بڑے ڈاکٹر تشریف لارہے ہیں جو مریضوں کی جانچ کر علاج کرینگے۔موصوف نے بتایا کہ ہم اس کمیٹی کی مدد سے نوجوانوں کی ایک ٹیم بنا کر ہر علاقے کے ضرورت مند مریضوں سے رابطہ کیا جاۓ گا ، اور ہم وعدہ کرتے ہے کے کسی بھی مریضوں کو مفت علاج کرنے کی پوری کوشش کریں گے کسی بھی طرح کا کوئی خرچ کرنے نہیں کرنے دینگے ، وہیں ایسے مریض جنکا علاج سرکاری اسکیموں سے نہیں ہو سکتا ہے تو ایسے مریضوں کے لئے بھی ہم مناسب خرچ میں علاج کروانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ۔
خیال رہے کہ شہر کی عوام کیلئے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کا مسئلہ ہنوز برقرار ہے. بڑے بڑے اسپتال اور ماہر ڈاکٹرس ہونے کے باوجود مریضوں کو دھولیہ، ناسک اور دیگر شہروں کے اسپتالوں میں منتقل کیا جاتا ہے. اس کے علاوہ پرائیویٹ اسپتالوں کے بڑے بڑے بل نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے. اس تناظر میں میڈیکل ہیلپ کمیٹی کے ذریعے کی جانے والی اس پہل سے عوام کو راحت ملنے کی امید ہے.
اس موقع پر شفیق اینٹی کرپشن، آتما ملک اسپتال کے ڈائریکٹر شاہنواز بھائی، ابراہیم سائیکل والا ،معین شیخ ،نفیس بھائی، خالد فریج والا، عارف خان، رئیس شیخ، افسر خان، واجد شیخ، مقیم مینا نگری انصاری قطب الدین ببو ماسٹر، ببلو ممبر سمیت کمیٹی کے دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com