آئندہ ہفتہ مشاورت چوک سےایڈیشنل کلکٹر آفس پر آصف شیخ کی قیادت میں مہنگائی کیخلاف مورچہ


آئندہ ہفتہ مشاورت چوک سےایڈیشنل کلکٹر آفس پر آصف شیخ کی قیادت میں مہنگائی کیخلاف مورچہ


این سی پی کا 23 واں یوم تاسیس، 10 تا 16 جون فلاحی پروگراموں کا انعقاد، راشٹروادی بھون پر رسم پرچم کشائی 


  



مالیگاؤں: 5 جون (پریس ریلیز) راشٹروادی کانگریس پارٹی کے 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پر صوبہ مہاراشٹر میں پارٹی کے قومی رہنما شرد پوار کی قیادت میں مختلف سماجی، فلاحی اور مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف مظاہرہ کرنے کے پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے ۔اسی ضمن میں مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے موصول مکتوب کی روشنی آج راشٹروادی بھون پر ضلعی صدر آصف شیخ کی صدارت میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی 23 ویں یوم تاسیس پر پارٹی کی جانب سے موصول رہنما خطوط پر شہر میں بھی مختلف پروگراموں کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ۔اس موقع پر آصف شیخ رشید نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 10 جون سے 16 جون تک شہر میں مختلف فلاحی پروگراموں کا ہے گا ۔جس میں اول دن 10 جون کو راشٹروادی بھون پر صبح 10 بجکر 10 منٹ پر رسم پرچم کشائی کی جائے گی ۔اسی طرح دس جون کو ہی صبح گیارہ بجے این سی پی کے ورکر عہدیداران سول ہاسپٹل پہنچ کر مریضوں میں پھل تقسیم کریں گے اور ڈاکٹروں کا استقبال بھی کریں گے۔


اسکے علاوہ 11 جون بروز سنیچر کو شہر کے مغربی حصہ میں ایک بلڈ ڈونر کیمپ کا انعقاد صبح 10 بجے عمل میں آئے گا ۔اسی طرح 12 جون بروز اتوار کو شجر کاری کیلئے ہارون انصاری اسپتال میں بعد نماز عصر درخت لگایا جائے گا ۔اور اسی دن شام میں 6 بجے بزرگ شہریوں کا استقبال راشٹروادی بھون پر شیخ آصف کے ہاتھوں کیا جائے گا ۔

اسی طرح مالیگاؤں شہر کی  اسکولوں میں زیر تعلیم نویں جماعت کے 23 لڑکوں اور 23 لڑکیوں میں 16 جون کو دوپــہــــر 2 بجے راشٹروادی بھون پر درسی کتاب کا سیٹ فراہم کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ آصف شیخ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسی و مہنگائی کے خلاف 16 جون کو دھرنا آندولن کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دوپہر 2 بجے سے 5 بجے تک یہ دھرنا دیا جائے گا جس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عہدیداران اور ورکرس مشاورت چوک پر جمع ہونگے اور یہاں سے ایڈیشنل کلکٹر دفتر تک ایک مورچے کا انعقاد کیا جائے گا ۔اس میٹنگ میں آصف شیخ رشید کے علاوہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ونگ و سیل کے عہدیداران و ذمہ داران بنفس نفیس شریک تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے