ناسک پولس کمشنر دیپک پانڈے کے لیٹر بم سے سنسنی ، زمین مافیا سے سانٹھ گانٹھ کر محکمہ محصول پر عوام کو لوٹنے کا الزم
تحصیلدار "آر ڈی ایکس" اور پرانت آفیسر "ڈیٹو نیٹر"، دنوں زندہ بم بن گئے، ڈائریکٹر جنرل آف پولس سمیت سینیئر آئی پی ایس آفیسران کو مکتوب
پرانت و تحصیلدار کے اراضی کے حقوق کے تصور کو ختم کر 7 اضلاع میں پولس کمیشنریٹ کا تصور نافذ کیا جائے
ناسک : 4 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست میں محصول محکمہ میں جاری بدعنوانی اور عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف ناسک پولس کمشنر دیپک پانڈے نے ایک لیٹر محکمہ پولس کے ڈائریکٹر اور سینئر آئی پی ایس آفیسران کو روانہ کیا ہے ۔جس میں کئی سنسنی خیز انکشافات بھی ہوئے ہیں ۔اس لیٹر سے مہاراشٹر میں ہلچل مچ گئی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ محصول کے آفیسر آر ڈی ایکس اور پرانت آفیسر (مجسٹریٹ) ریاست میں ڈیٹونیٹر بن گئے ہیں۔ دونوں کا کرپٹ اتحاد زندہ بم بن چکا ہے۔ پولس کمشنر دیپک پانڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ شہریوں کی جانب سے اسٹریٹجک اراضی کے بارے میں محکمہ ریونیو میں شکایت درج کرنے کے بعد، ریونیو حکام لینڈ مافیا کو مجسٹریٹس کے مجرمانہ اور محصولاتی اختیارات کے تحت پھنساتے ہیں۔
پولیس کمشنر دیپک پانڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ لینڈ مافیا پھنسے ہوئے زمینداروں سے ان کی زمینیں کم قیمت پر خرید رہے ہیں۔ پولیس کمشنر دیپک پانڈے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس سے ایک دھماکہ خیز صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ اس دعوے نے ریونیو سسٹم کو نقصان پہنچایا ہے۔
کمشنر آف پولیس دیپک پانڈے نے ایک اور خط جاری کر مطالبہ کیا کہ ریونیو کے پرانت و تحصیلدار کے اراضی کے حقوق کے تصور کو ختم کر دیا جائے اور اس کے بجائے لینڈ مافیا میں اضافے کے سبب ناسک سمیت 7 اضلاع میں کمشنریٹ کا تصور نافذ کیا جائے۔ اس خط کو، جو ریاست کے سینئر آئی پی ایس افسران بشمول پولیس ڈائریکٹر جنرل کو بھیجا گیا تھا نے ریونیو سسٹم میں ہلچل مچا دی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com