مدارس کا کردار شفاف، مہاراشٹر کے مدارس میں 24 گھنٹوں میں کبھی بھی وزٹ کرلیں ، استرا مل گیا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا
راج ٹھاکرے کے مبینہ فرقہ ورانہ بیان پر ادھو حکومت کے کابینی وزیر این سی پی لیڈر جیتندر آہواڑ کا راج ٹھاکرے کو کھلا چیلینج
ممبئی : 3 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) منسے لیڈر راج ٹھاکرے کے مبینہ فرقہ ورانہ بیان پر مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے کابینی وزیر و این سی پی لیڈر جیتندر آہواڑ نے کھلا چیلینج کردیا ہے ۔جیتندر آہواڑ نے کہا کہ منسے لیڈر نے ممبرا سمیت مہاراشٹر کے مدارس اسلامیہ پر جو گھناؤنا الزام لگایا ہے وہ سراسر بے بنیاد اور غلط ہے ۔آہواڑ نے کہا کہ راج ٹھاکرے مہاراشٹر کے مدارس کو بدنام کرنے کیلئے ہندو بچوں کو مساجد و مدارس کے باہر بیٹھنے کا بول رہے ہیں وہ خود جا کر بیٹھے، بچوں کو کیوں پھنسا رہے ہیں؟
جیتندر آہواڑ نے راج ٹھاکرے کو کھلا چیلینج کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہاراشٹر کے مدارس میں 24 گھنٹوں میں کبھی بھی مدارس میں جاکر جانچ کرلیں انہیں ایک داڑی بنانے والا استرا بھی نہیں ملیگا اگر مل جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ۔
جتیندر آہواڑ نے نے کہا راج ٹھاکرے تو کہہ رہے تھے کہ انکے پاس مہاراشٹر کے ڈیولپمینٹ کا بلیو پرنٹ ہے لیکن یہ کیا یہ تو فرقہ پرستی والا بے بنیاد الزام لگا کر مہاراشٹر میں فرقہ وارانہ ماحول بنانے کیلئے کوشش کی رہی ہیں ۔
راج ٹھاکرے پر طنز کرتے ہوئے جیتندر آہواڑ نے کہا کہ راج نے کبھی جئے بھیم بولا ہے؟ یا پھر انکے گھر کے پاس ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا مجسمہ ہے کیا وہاں جاکر کبھی نمن کیا ہے؟ جیتندر آہواڑ نے کہا کہ صرف غلط بیان بازی کرکے مہاراشٹر کی گنگا جمنی تہذیب کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں لیکن مہاراشٹر میں ہندو مسلم سب مل جل کر رہتے ہیں اور آگے بھی ایکساتھ رہیں گے ۔
1 تبصرے
اچھی ہیں خبر یں
جواب دیںحذف کریںbebaakweekly.blogspot.com