مالیگاؤں بم دھماکے معاملہ کے ملزم سدھاکر چترویدی کا متنازعہ بیان، مہاتما گاندھی کو بتایا پاکستان کا راشٹر پتا، ملک بھر سے گاندھی مجسمہ کو بھی ہٹانے کا کردیا مطالبہ
گوالیار : 9 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں بم بلاسٹ کیس کے ملزم سدھاکر چترویدی نے مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ سدھاکر نے مہاتما گاندھی کو پاکستان کے بابائے قوم کہہ دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہاتما گاندھی کے مجسمے کو ہٹانے کے بعد اس کی جگہ گوڈسے کا مجسمہ نصب کیا جانا چاہیے، سدھاکر چترویدی یہی نہیں رکے بلکہ انہوں نے کہا کہ یہ ملک عظیم انقلابیوں کا ہے گاندھی کا نہیں۔
چترویدی نے مزید کہا کہ موہن داس کرم چند گاندھی کا اس ملک سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ گاندھی جی پاکستان کے بابائے قوم ہیں اس لیے ان کا ہندوستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سدھاکر چترویدی نے کہا کہ کانگریس 1947 سے سیاست میں ہے۔ تاہم بغیر کسی وجہ کے نوٹوں پر گاندھی کی تصویر چھاپ دی گئی۔
مالیگاؤں بم دھماکہ کے ملزم نے کہا کہ ملک میں ہزاروں مقامات پر گاندھی کے مجسمے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی احتجاج کیا کہ کئی سڑکوں کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ سدھاکر نے کہا کہ مطالبہ کیا کہ گاندھی جی کی مورتی کو ہٹا کر اس کی جگہ ناتھورام گوڈسے کا مجسمہ نصب کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com