ضمانت عریضہ مسترد ہونے پر شیخ آصف کی وکلاء اور محروسین کے اہل خانہ کیساتھ میٹنگ ، ہائی کورٹ سے رجوع ہونیکا فیصلہ
وکلاء اپنی خدمات جاری رکھیں گے، مسلمانان شہر مسلم نوجوانوں کی رہائی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں :شیخ آصف
مالیگاؤں : 8 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) 12 نومبر تشدد معاملہ میں گرفتار مقدمہ نمبر 76 کے ملزمان کی ضمانت عرضداشت راشٹروادی کانگریس پارٹی کے لیگل سیل کی جانب سے ایڈوکیٹ عارف شیخ کے توسط سے داخل کی گئی تھی جس پر گزشتہ چار روز تک عدالت میں کافی گرما گرم بحث بھی ہوئی لیکن عدالت نے جمعہ کو ان ملزمان کی ضمانت عرضداشت کو مسترد کردیا ۔اسطرح کی تفصیلات ایڈوکیٹ عارف شیخ نے میڈیا بیان میں جاری کی ۔
گزشتہ کل جمعہ کو جیسے ہی عدالت نے ضمانت عریضہ نامنظور کیا اور اسکی اطلاع متاثرین کے اہل خانہ کو ملی انکا دل بھر آیا جسے دیکھتے ہوئے بعد نمازِ تراویح راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے ایڈوکیٹ عارف شیخ اور محروسین کے اہل خانہ کو طلب کرتے ہوئے ایک ہنگامی میٹنگ لی جس میں قانونی نقاط پر غور و خوص کیا گیا ۔
اس موقع پر محروسین کے اہل خانہ، آصف شیخ اور ایڈووکیٹ عارف شیخ کے مابین مشورہ کیا گیا اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 76 کے ملزمان کی رہائی کیلئے ممبئی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا ۔ملزمین کی رہائی کیلئے ایڈوکیٹ عارف شیخ کی نگرانی میں این سی پی لیگل سیل ہر ممکن کوشش کریگی ۔
اس سلسلے میں شیخ آصف نے کہا کہ ہم راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے شہر میں رہ کر روز اول سے ہی سب بیقصوروں کیلئے رہائی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے تفتہ رفتہ مسلم نوجوان جیل کی سلاخوں سے باہر آرہے ہیں ۔ انہوں نے مسلمانان شہر سے دعاؤں کی خصوصی اپیل بھیج کی ہیں ۔تاکہ گرفتار ملزمین جلد از جلد رہا ہوسکے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com