بنگلورو: چھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کا دھمکی آمیز ای میل، پولس انتظامیہ مستعد ،اسکولوں کی فوری جانچ کی گئی
بنگلورو : 9 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) بنگلورو کہ چھ اسکولوں کو بم سے اڑا دینے کا دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد اینٹی بم اسکواڈ نے شہر کے چھ اسکولوں کی جانچ پڑتال کی۔ بنگلور سٹی پولیس کمشنر کمل پنت نے کہا کہ شہر کے چھ اسکولوں کو ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔اس ضمن میں پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کیا ۔پولیس نے بتایا کہ میل میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسکولوں میں طاقتور بم نصب کیے گئے۔
"بنگلور کے اطراف چھ اسکولوں کو ای میل کے ذریعے بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ واقعے کے بعد، مقامی پولیس نے اپنی تحقیقات کو تیز کر دی ہے اور ایک بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر روانہ کر جانچ پڑتال کی گئی۔ پولیس اسکول کے کیمپس میں پہنچ کر جانچ پڑتال کرتی رہی۔ای میل میں وہ علاقہ بتایا گیا ہے جہاں امتحانات ہو رہے ہیں۔اطلاع کے بعد طلباء کو اسکول سے نکال کر تلاشی لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح 11 بجے کے قریب دھمکی آمیز میل موصول ہوا ، پولیس نے بتایا کہ دھمکی آمیز میل نے شہر کے تقریباً چھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔
ای میل میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ اسکول کے کیمپس میں ایک انتہائی طاقتور بم نصب کیا گیا ہے اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ میل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دیر نہ کریں، سب کچھ آپ کے ہاتھ میں ہے!۔جن اسکولوں کو دھمکی آمیز میل موصول ہوئی تھی ان میں دہلی پبلک اسکول، وراتھر ۔ گوپالن انٹرنیشنل اسکول۔ نیو اکیڈمی سکول۔ سینٹ ونسنٹ پال سکول۔ انڈین پبلک سکول، گووند پورہ ۔ ایبینزر انٹرنیشنل اسکول، الیکٹرانک سٹی لائیو ٹی وی کا نام شامل ہیں ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com