مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں ایڈیشنل کمشنر گنیش پانڈورنگ گری کی تقرری ، مہاراشٹر کے چھ کمشنر، ایڈیشنل کمشنرس کے تبادلے کا فرمان جاری


مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں ایڈیشنل کمشنر گنیش پانڈورنگ گری کی تقرری ، مہاراشٹر کے چھ کمشنر، ایڈیشنل کمشنرس کے تبادلے کا فرمان جاری 



مالیگاؤں : 25 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے چھ کمشنر، ایڈیشنل کمشنرس کے تبادلے کا فرمان جاری ہوا ہے ۔اس کے مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر عہدہ کیلئے ممبئی سے ایک حکم نامہ جاری ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں کارپوریشن میں اپنی خدمات ادا کررہے ہیں ایڈیشنل کمشنر کافی دنوں سے تعطیل پر ہیں جس سے دفتری کاموں میں خلل پیدا ہورہا تھا اس وجہ سے عوامی و بنیادی کام بھی متاثر ہورہے تھے ۔جسے دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ایڈیشنل کمشنر عہدہ کیلئے گنیش پانڈورنگ گری کی تقرری کا فرمان جاری کیا ہے ۔
خیال رہے کہ گنیش گری دھولیہ کارپوریشن میں نائب کمشنر کے عہدہ پر اپنی خدمات ادا کررہے تھے ۔اب انکا تبادلہ مالیگاؤں شہر میں کردیا گیا ہے ۔یہ بھی بتا دیں کہ 2006 میں مالیگاؤں کارپوریشن میں گری نے اپنی خدمات ادا کر چکے ہیں ۔اب موصوف مہاراشٹر سرکار کے حکم سے ایڈیشنل کمشنر کا عہدہ سنبھالے گے ۔توقع ہے کہ وہ اپنی کارکردگی پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں ادا کرکے مالیگاؤں کارپوریشن سمیت شہر کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد کریں گے ۔
مہاراشٹر کے چھ آفیسران کا تبادلہ کمشنر، ایڈیشنل کمشنر ،نائب کمشنر کے تبادلے میرج سانگلی، نادیڑ، ممبئی ،ناگپور ،امراوتی اور مالیگاؤں کارپوریشن میں کئے گئے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے