مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے انعامات برائےسال ۲۰۱۹ءاور ۲۰۲۰ء کا اعلان



مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے انعامات برائےسال ۲۰۱۹ءاور ۲۰۲۰ء کا اعلان



ناندیڑ کے صحافی ضمیر احمدخان کو صحافتی ایوارڈ برائےسال ۲۰۲۰ء ؁ تفویض کئے جانے کااعلان



ناندیڑ:22؍اپریل: (نامہ نگار) ناندیڑ کے صحافی جناب ضمیر احمدخان (نیوز 18اُردو) کو مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکادمی کا صحافتی ایوارڈ برائےسال ۲۰۲۰ء؁ کا اعلان کیاگیاہے۔


مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے اردو زبان وادب میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی غرض سےہرسال مختلف ایوارڈ اور اعزازات دیئے جاتے ہیں۔۔سال۲۰۱۹ ء اور ۲۰۲۰ء کے قومی ، ریاستی،خصوصی،نیو ٹیلنٹ اورمثالی معلم ایوارڈ دیئے جا نے کی سفارش تحقیق و انتخاب کمیٹی کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں کی گئی تھی ،جس کووزیر برائے اقلیتی اموراور وزیر اعلیٰ مہاراشٹرنےمنظوری دےدی ہے۔ جس کے مطابق سال ۲۰۲۰ء؁ کےصحافتی ایوارڈ کیلئے چارناموں کا اعلان کیاگیاہے ان میں ناندیڑ کے صحافی جناب ضمیر احمد خان(نیوز 18اُردو)کابھی شمار ہے۔

 ماسٹر آف جرنلزم کے حامل صحافی جناب ضمیر احمد خان نے نہ صرف پرنٹ بلکہ الیکٹرانک میڈیا میں اپنی بے باکانہ وبے خوف صحافت کے ذریعے ملکی سطح پر اپنا لوہامنوایا ہے۔ وہ بڑی بے خوفی سے انتہائی حساس واہم مسائل کو منظرعام پر لاتے ہوئے اپنی صحافتی ذمہ داری کو بخوبی نبھاتے ہیں۔ انہیں اب تک کئی اعزازات وانعامات سے نوازا جاچکاہے۔ حال ہی میں مالیگاؤںمیں قومی اُردو کونسل کے منعقدہ قومی کتاب میلہ میں بھی اُردو صحافت کےموضوع پر رہنمایانہ خطاب کیاتھا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے ضمیر احمدخان کو صحافتی ایوارڈ کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست بھر کے صحافتی حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے