مساجد و مدارس اور وقف املاک صرف ٹرسٹیان کا مسئلہ نہیں، یہ پورے مسئلہ مسلمانوں کا مسئلہ ہے وقف ہیلپ سینٹر کا مالیگاؤں میں آغاز



مساجد و مدارس اور وقف املاک صرف ٹرسٹیان کا مسئلہ نہیں، یہ پورے مسئلہ مسلمانوں کا ہے 


وقف ہیلپ سینٹر کا مالیگاؤں میں آغاز، پیر سے مساجد و مدارس کے کاغذات درست کرنے حج کمیٹی میں کاؤنٹر کی شروعات 


اردو گھر میں وقف سیمینار،مفتی 
ضیاء الرحمن اور ایڈوکیٹ رافع یزدانی کی شرکت، مائناریٹی ڈیفینس و خدمات حجاج کمیٹی اور دینی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں کی مشترکہ جدوجہد 



مالیگاؤں : 13 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) وقف املاک بالخصوص مساجد مدارس، خانقاہ، درگاہ اور قبرستان سمیت مسلمانوں کی مذہبی عبادت گاہیں صرف انہیں سنبھالنے والے ٹرسٹیان کا مسئلہ نہیں ہے یہ مسئلہ پورے مسلمانوں کا ہے ۔ہم نے دیکھا مالیگاؤں سمیت اطراف کے دیہاتوں کی سیکڑوں مساجد و مذہبی عبادت گاہوں کے کاغذات میں کچھ نا کچھ درستی کی ضرورت ہے ۔ہمیں مسلکی خانوں میں تقسیم نہ ہوتے ہوئے ایک پلیٹ فارم بنام مسلمان کے جمع ہونا ہے ہے ان مسائل کو حل کرنا ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ رشید نے کیا۔موصوف اردو گھر میں منعقدہ وقف رہنمائی سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔یہ سیمینار مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی ،خدمات حجاج کمیٹی اور شہر کی دینی و سماجی تنظیموں کے دو دو نمائندوں کی مشترکہ جدوجہد سے اطہر حسین اشرفی کی صدارت میں کیا گیا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ وقف ترمیمی قانون مسلمانوں کیخلاف میں بنایا گیا ہے ۔اس قانون میں سرکار نے یہ نہیں دیکھا کہ کون سنی ہے، کون دیوبندی ،کون بریلوی اور بوہرہ و سنی شیعہ ہے، بلکہ سرکار نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے یہ قانون لایا ہے اور اب سرکار اس سے ٹھس سے مس نہیں ہورہی ہے لیکن ہم اسکی مخالفت کرنے میں لگے ہوئے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مساجد و مدارس کے کاغذات درست کرنے کیلئے قدوائی روڈ پر واقع حج کمیٹی میں مورخہ 14 جولائی بروز پیر سے بعد نماز ظہر تا عصر وقف ہیلپ سینٹر شروع کیا جارہا ہے یہاں روزانہ ایک کاؤنٹر لگایا جارہا ہے ۔جس میں ریکارڈ روم بھی رہیگا ۔مساجد و مدارس اور مذہبی عبادت گاہوں کے کاغذات درست کرنے کی رہنمائی ۔فائل تیار کرنا، قانونی طور پر کاغذات تیار کرنا، بے ترتیب کاغذات کو سرکاری سطح پر درست رکھنے جیسے کاموں کا آغاز کیا جائے گا ۔آصف شیخ مستقبل قریب میں ہونے والے خطرات کو بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب بہت ہوگیا o۔ہم مسلکی خانوں سے اوپر آٹھ کر مسلمانوں کیلئے ،اللہ کیلئے اپنی خدمات انجام دے ۔انہوں نے دیگر تنظیموں کو بھی خلوص کیساتھ اس مہم میں شرکت کی دعوت دی ۔

اس وقف سیمینار سے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم نے مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے ذریعے مالیگاؤں میں قلعہ جھونپڑپٹی معاملہ کو حل کرنے کی کوشش شروع کی اور ہمیں کامیابی ملتی نظر ارہی ہے ۔اسی طرح جنم داخلہ معاملہ میں بھی مسلمانوں کو جیل میں ڈالا جارہا ہے اس کیخلاف بھی ہم لڑ رہے ہیں اور اب ہمارے سامنے اللہ کا گھر ہے ۔ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہمیں اس کیلئے جدوجہد کرنا چاہیے کامیابی اللہ کے ہاتھوں میں ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ شہر کی مساجد و مدارس کے ذمہ داران اپنے اپنے طور پر اپنے حلقہ احباب مساجد کی میٹنگ لیں، انکی فائل تیار کروائیں، کاغذات جمع کریں اور اسے وقف ہیلپ سینٹر میں چیک کروائیں جو خامیاں ہونگی ہم اسے پورا کرینگے ۔مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے رضا کاران اور خدمات حجاج کمیٹی کے اراکین ہارون عاشق علی وغیرہ اپنی خدمات پیش کرینگے ۔یہاں اورنگ آباد وقف بورڈ سے تشریف لائے مفتی 
ضیاء الرحمن اور وقف کے ماہر ایڈوکیٹ رافع یزدانی نے مساجد و مدارس کے نمائندہ افراد و ٹرسٹیان کی قانونی رہنمائی فرمائی اور کہا کہ وقف بورڈ کا ضمنی سینٹر مالیگاؤں میں چند دنوں میں اسی وقف ہیلپ سینٹر میں شروع کیا جارہا ہے ۔انہوں نے وقف املاک رجسٹریشن ،اکاؤنٹ اڈیٹ اور دیگر قانونی تعمیرات وغیرہ پر روشنی ڈالی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔اس موقع پر مہمانوں کا استقبال آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی نے کیا جبکہ نظامات کے فرائض حافظ انیس اظہر و عبد الحلیم صدیقی نے انجام دیا ۔اس موقع پر شہر کی تقریباً کی تقریباً 400 سے زائد مساجد کے ذمہ داران موجود تھے ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے