سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کی دعوت افطار میں 5 سال بعد وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار کی شرکت ، لالوپرساد کی رہائش گاہ پہنچنے پر ،تیجسوی نے کیا استقبال
سماج اور ملک میں امن وامان اور بھائی چارہ کیلئے خصوصی دعا ، دعوت میں پارٹیوں کی دوری ختم ، افطار کی دعاقبول ہوئی کہ لالوپرساد کو ضمانت مل گئی : تیجسوی یادو
پٹنہ : 22 اپریل ( بیباک نیوز اپڈیٹ) راشٹریہ جنتادل کی طرف سے رمضان کے تیسرے جمعہ کو سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر دعوت افطار کااہتمام کیاگیا۔ آج ہی لالوپرساد کو ضمانت ملنے کے سبب دعوت افطارکی خوشی دوبالا ہوگئی۔ تیجسوی یادونے کہاکہ دعوت افطار کی دعاقبول ہوئی کہ لالوپرساد کو ضمانت مل گئی۔ اس دعوت افطارمیں وزیراعلیٰ نتیش کمار بھی شریک ہوئے ۔ وزیراعلیٰ کے پہنچنے پر اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے وزیراعلیٰ کو گلدستہ ، ٹوپی پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا ۔ اس کے بعد یکے بعد دیگرے خاندان کے دیگر افراد نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔ اس دعوت افطارمیں پارٹیوں کی حدبندی ختم ہوگئی تھی کیونکہ تقریباً سبھی پارٹی کے رہنما ایک ساتھ جمع ہوئے اور بہارمیں خیرسگالی اور بھائی چارگی کا پیغام دیا۔
اس افطارپارٹی میں وزیراعلیٰ کی شرکت پر سیاسی حلقہ میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔جیسے ہی اذان ہوئی تیجسوی یادو نے وزیراعلیٰ کو افطارشروع کرنے کی دعوت دی اور وزیراعلیٰ سمیت سبھی رہنمائوں افطارشروع کردیا۔ وزیراعلیٰ لالوکے خاندان کے سبھی افراد سے باری باری سے بات چیت کرتے نظرآئے۔ کبھی رابڑی دیوی، کبھی میسابھارتی ، کبھی تیج پرتاب وزیراعلیٰ سے بات کرتے نظرآئے۔ وزیراعلیٰ بھی کافی خوش نظرآرہے تھے اور سبھی سے خوش دلی سے بات چیت کررہے تھے۔ رابڑی دیوی اور تیجسوی یادونے بہتر میزبان کا فرض نبھایااور مہمانوں کے پاس جاجاکر افطار دیا۔ قریب پانچ سال بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار لالوپرساد کی رہائش گاہ پہنچے تھے اس سے قبل لالوپرساد کے بڑے بیٹے تیج پرتاب کی شادی میں شریک ہوئے تھے۔ افطار کے بعد مغرب کی نماز ادا کی گئی ، جس میں دعوت افطار میں شریک وزیراعلیٰ سمیت تمام روزہ داروں نے ریاست ، سماج اور ملک میں امن وامان اور بھائی چارگی کیلئے دعاکی۔ پٹنہ جنکشن جامع مسجد کے امام نے مغرب کی نماز کی امامت کی۔
اس موقع پر بہار کونسل کے کارگزارچیئرمین اودھیش نارائن سنگھ ، وزیر صنعت سید شاہنواز حسین ، رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان ، رکن پارلیمنٹ اکھلیش پرساد سنگھ ، رکن پارلیمنٹ مسز میسا بھارتی ، رکن اسمبلی تیج پرتاپ یادو ، آرجے ڈی لیڈر عبد الباری صدیقی،شیوانند تیواری، آرجے ڈی لیڈر شیام رجک ، آرجے ڈی کے بیشتر ارکان قانون سازیہ ، ریاستی عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ بڑی تعدادمیں اقلیت کے لوگ شریک ہوئے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ نے اپنی رہائش گاہ پر دعوت افطارکا اہتمام کیاتھا۔
اس کے فوری بعد بی جے پی کی طرف سے انجمن اسلامیہ ہال میں منعقد دعوت افطارمیں شریک ہوئےتھے اور یہ دوسری دعوت افطارتھی جس میں وزیراعلیٰ شریک ہوئے اس کے بعد آج ہی وزیراعلیٰ جمعیۃ علماء بہار کی طرف سے منعقد دعوت افطارمیں بھی شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ سابق ایم ایل سی تنویرحسن، انورعالم سابق ایم ایل اے، سابق ایم ایل اے سیدنوشاد النبی عرف پپوخان، خورشید عالم صدیقی، ممتار احمد، سابق میئرافضل امام ، مہتاب عالم،انجینئرآفتاب عالم،پروفیسر محمود نہسوی، بنٹی خان، کلیم امام، ریاض احمد، محمدجاوید، بلرام چودھری، توفیق عالم، نوشاد ملک، اقبال، کوثرخان،ہمایوں اخترطارق، ڈاکٹرطلحہ اخترصدیقی(بہارشریف)، صلاح الدین منصوری، قیس انور، خورشیدعالم انصاری، محمدخالد محسن وغیرہ شریک ہوئے۔قومی تنظیم،پٹنہ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com