جماعت 5 ویں اور 8 ویں اسکالرشپ امتحان کا تاریخ کا اعلان
ممبئی :22 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے اسکالرشپ امتحان میں شرکت کے خواہشمند طلباء کے لیے اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 5ویں اور 8ویں اسکالرشپ کا امتحان 20 جولائی 2022 کو مہاراشٹر اسٹیٹ کونسل ایگزامینیشن کے ذریعے لیا جائے گا۔
اس سلسلے میں اب طلباء کو درخواست فارم پر کرنے کے لیے دو توسیع دی گئی ہے۔ اس کے مطابق اب درخواست 30 اپریل تک بھری جا سکتی ہے۔
درخواستیں 30 اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں اور فیس کی ادائیگی کا عمل 2 مئی تک مکمل کیا جاسکتا ہے۔ لہذا اس سال 20 جولائی کو امتحانی کونسل نے ریاست کے تمام اضلاع میں ایک ساتھ پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اسطرح کی اطلاع ریاستی امتحانی کونسل کی کمشنر شیلجا دراڈے نے ایک سرکلر کے ذریعے دی ہے۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com