گرنا ڈیم سے آنے والی پائپ لائن سے لاکھوں لیٹر پانی ضائع ، پانی سپلائی میں 24 گھنٹوں کی تاخیر
گرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن تیکنیکی عذر کے باعث بند، کارپوریشن کمشنر کا پریس اعلامیہ ، منگل اور بدھ کو پانی سپلائی ہوگا.
مالیگاؤں : 18 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ امبرڈے گاؤں کے قریب گرنا ڈیم سے آنے والی پائپ لائن لیکیج ہوگئی ہیں جس سے بڑی مقدار میں پانی کا اخراج ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاکھوں لیٹر پانی ضائع ہوگیا ہے ۔کارپوریشن انتظامیہ کو جیسے ہی اس بات علم ہوا فوری طور پر گرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن بند کردیا گیا تاکہ پانی کی بروقت حفاظت کی جا سکے ۔
گرنا ڈیم سے آنے والی پائپ لائن کس طرح لیکیج ہوئی اسکی جانچ جاری ہے اور جنگی پیمانے پر اسے درست کرنے کا کام بھی جاری ہے ۔اس ضمن میں مالیگاؤں کارپوریشن نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ چونکہ یہ کام جلد از جلد کرنا بہت ضروری ہے اس لیے گرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن کو 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا ہے جس سے شہر میں پانی سپلائی 24 گھنٹوں کی تاخیر سے ہوگا ۔
میونسپل کمشنر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج 18/04/2022 (پیر) سے شہر میں پانی کی سپلائی 24 گھنٹے کے لیے منقطع رہے گی۔ اس کے بعد روزانہ پانی کی سپلائی ایک دن ناغہ دی دی جائے گی ۔
گرنا ڈیم پر شٹ ڈاؤن کرنے کی وجہ سے، 18/04/2022 کو دیا جانے والا پانی اب 19/04/2022 کو پانی فراہم کیا جائے گا اور 19/04/2022 اپریل کو دیا جانے والا پانی 20/04/2022 اپریل کو سپلائی کیا جائے گا۔عوام اس بات کو نوٹ کرلیں۔
پریس ریلیز میں کارپوریشن کمشنر نے بتایا کہ گرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن کی مذکورہ تکنیکی مسائل پر غور کرتے ہوئے شہریان تاخیر سے پانی کی فراہمی کے سلسلے میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سے تعاون کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com