ملک بھر میں اقلیتوں پر جاری مظالم کے خلاف 108 سابق آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کا براہ راست وزیراعظم کو خط!، کہا ہم ناراض ہیں ، مسلمانوں پر ظلم ملک کے آئینی ڈھانچہ کیلئے خطرہ
نئی دہلی : 27 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) ملک بھر کے تقریباً 108 سابق انتظامی عہدیداروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو براہ راست ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ملک میں اقلیت مخالف جذبات میں تشویشناک اضافہ پر اپنا غصہ ظاہر کیا ہے۔ ان افسران میں سابق پولیس افسران جولیو ریبیرو، روی بدھی راجا، وی۔ پی۔ راجہ، میرا بورونکر، انا دانی اور مہاراشٹر کے کئی دوسرے پولیس افسران نے ان جذبات کا اظہار حکام کی جانب سے منگل کو وزیر اعظم کو بھیجے گئے تین صفحات پر مشتمل خط میں کیا۔ ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نفرت کیخلاف ہمیں اپنے غصے کا اس طرح اظہار کرنا پڑا۔
خط میں کیا لکھا ہے؟
ان 108 سابق عہدیداروں کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بھیجے گئے خط میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ ملک میں اقلیتی برادری کے تئیں نفرت کے جذبات بڑھتے جارہے ہیں۔ "اور سب ہمارے نوٹس میں آیا۔ لیکن جس رفتار سے ہمارے اسلاف کے ذریعہ بنائے گئے ملک کے آئینی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، ہمیں اپنے غصے اور درد کا اظہار اس طرح کرنا پڑتا رہا ہے ۔اس خط پر پر 108 کے عہدیداروں نے دستخط کئے ہیں ۔
بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کا ذکر!
اس خط میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں اقلیتی برادری کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں آسام، دہلی، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں اقلیتی برادری کے خلاف نفرت اور تشدد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس میں خاص طور پر مسلم کمیونٹی شامل ہے۔ یہ واقعات اب ایک خوفناک موڑ لے رہے ہیں۔اس لئے اس پر روک لگنی چاہیے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com