راج ٹھاکرے اور ایم این ایس ورکروں پر مکوکا کے تحت مقدمہ درج کیا جائے : آصف شیخعید بعد دیکھ لینے کی دھمکی دینا قانون کے مغائر،


راج ٹھاکرے اور ایم این ایس ورکروں پر مکوکا کے تحت مقدمہ درج کیا جائے : آصف شیخ


عید بعد دیکھ لینے کی دھمکی دینا قانون کے مغائر، مہاراشٹر سرکار مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر سخت کارروائی کرے


اورنگ آباد میں راج ٹھاکرے کے مبینہ فرقہ ورانہ بیان پر این سی پی لیڈر آصف شیخ کا سرکار سے مطالبہ 



مالیگاؤں : یکم مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) اذان اور ہنومان چالیسہ کے مذہبی جذباتی عنوان سے حال ہی میں مہاراشٹر بھر میں سرخیوں میں رہنے والے ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے اعلان کے مطابق آج اورنگ آباد شہر میں جلسہ عام لیکر کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ 4 مئی کے بعد دیکھ لیں گے اور اگر کچھ ہوتا ہے تو مہاراشٹر سرکار اسکی ذمہ دار ہوگی ۔راج ٹھاکرے کے مبینہ دھمکی آمیز بیان کی ہم مذمت کرتے ہیں اور مہاراشٹر سرکار سے کڑک کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں اسطرح کے جملوں کا اظہار آج میڈیا بیان میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے دیا ہے ۔

آصف شیخ نے کہا کہ ملک کے قانون کے مطابق تمام مذاہب کو آزادی ہے کہ وہ اپنے مذہب پر زندگی گزاریں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ملک میں سب سے اعلیٰ مقام رکھتی ہیں اور معزز کورٹ کا اذان کے مطابق واضح فیصلہ ہے جسکی روشنی میں ملک کا مسلمان عمل کررہا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے برعکس راج ٹھاکرے اپنے آپ کو بڑا ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ سپریم کورٹ کی توہین ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ ملک کا مسلمان قانون کی پاسداری کررہا ہے ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں کیونکہ  ہمیں قانون پر مکمل بھروسہ ہے ۔

آصف شیخ نے مہاراشٹر سرکار سے  مطالبہ کیا ہے کہ اگر مسجد کے سامنے ایم این ایس ورکر ہنگامہ کرتے ہیں یا بلا وجہ لاؤڈ-اسپیکر پر مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں تو ان پر مکوکا کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہئے ۔موصوف نے کہا کہ راج ٹھاکرے اور ایم این ایس کی مذہبی فرقہ پرستی کو مہاراشٹر کا ہندو مسلم اتحاد کبھی قبول نہیں کریگا ۔مہاراشٹر میں سب مذاہب کے لوگ ایکساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔ اگر ریاست میں مذہبی منافرت پھیلائی جاتی ہے تو مہاراشٹر سرکار راج ٹھاکرے اور ایم این ایس ورکروں پر سنگین مقدمات دائر کر انہیں ایک سال تک سلاخوں کے پیچھے ڈالے تاکہ ریاست میں امن امان قائم رہے سکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے