مالیگاؤں شہر میں وسیع ارضی پر سرکاری (حج ہاؤس) حج ٹریننگ سینٹر مع عمارت تعمیر کیا جائے ، عازمین حج و طلباء کی سہولیات کیلئے سرکاری مراعات فراہم کرنے آصف شیخ کا مطالبہ


مالیگاؤں شہر میں وسیع ارضی پر سرکاری (حج ہاؤس) حج ٹریننگ سینٹر مع عمارت تعمیر کیا جائے ، عازمین حج و طلباء کی سہولیات کیلئے سرکاری مراعات فراہم کرنے آصف شیخ کا مطالبہ 



ناسک ڈویژن میں مالیگاؤں سب سے بڑا اقلیتی شہر اور شمالی مہاراشٹر کے عازمین حج کی رہنمائی کا مرکز بھی ، وزیر اقلیت و ہاؤسنگ جتیندر آہواڑ نے احوال طلب کرنے کا حکم صادر کیا


مالیگاؤں کے ٹریننگ سینٹر کی جگہ ناکافی ، عازمین حج کی تعداد میں روز بروز اضافہ جاری 




ممبئی : 26 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں پوری ریاست میں اقلیتی برادری کا سب سے بڑا شہر ہے اور اسے پاورلوم سٹی کے نام سے جانا جاتا ہے۔اس شہر سے ہر سال ہزاروں مسلمان حج کے لیے سعودی عرب کی (سرزمین حرمین شریفین) جاتے ہیں۔ شہر میں کئی نجی ٹور آپریٹرز کے دفاتر بھی ہیں۔ مالیگاؤں کے علاوہ شمالی مہاراشٹر کے کئی اضلاع جیسے نندوربار، دھولیہ ، جلگاؤں اور احمد نگر و ناسک سے مسلمان بھائی ہر سال مالیگاؤں آتے ہیں تاکہ حج کے لیے ضروری معلومات اور تربیت حاصل کی جا سکے۔

ناسک ڈیوژن میں مالیگاؤں شہر ہی مسلم اکثریتی شہر ہے ۔جو پورے خاندیش سمیت مراٹھواڑہ کے عازمین حج کی رہنمائی کرتا ہے ۔لہذا مالیگاؤں شہر میں سرکاری سطح پر ایک حج ٹریننگ سینٹر مع بلڈنگ تعمیر کی جائے اور اسکا استعمال اقلیتی طلباء کی تعلیم کیلئے بھی کیا جائے ۔اس عمارت میں سرکاری سطح پر تعلیم (کوچنگ) کا نظم بھی کیا جائے ۔اسطرح کا ایک اہم مطالبہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر کے کابینی وزیر اقلیتی امور و وزیر ہاؤسنگ جیتندر آہواڑ سے آج ممبئی میں ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔اس اہم مطالبہ پر وزیر اقلیتی امور جیتندر آہواڑ نے سرکاری سطح پر حج ہاؤس تعمیر کرنے کیلئے احوال طلب کرنے کا حکم صادر کیا ہے ۔


آصف شیخ نے وزیر موصوف کو مکتوب پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مالیگاؤں شہر میں سب سے زیادہ اقلیتی برادری بالخصوص مسلمان ہونے سے یہاں حج کے زیادہ ٹرینر موجود ہوتے ہیں جو عازمین کو مالیگاؤں کے حاجی شبیر احمد حج ٹریننگ سینٹر میں تربیت دی جاتی ہیں ۔ عازمین حج کی تعداد میں روز بروز اضافہ جاری ہے جسکی وجہ سے یہ جگہ ناکافی ہے ۔اس حج ٹریننگ سنٹر کے ذریعے ان کی رہنمائی و تربیت جاری ہیں اور ضروری معلومات دی جارہی ہیں۔ چونکہ مالیگاؤں شہر میں پرائیویٹ حج ٹریننگ سینٹر کی عمارت بہت چھوٹی ہے۔ اس لیے مالیگاؤں شہر اور شمالی مہاراشٹر سے بھی حج کی تربیت کے لیے آنے والے عازمین کے لیے یہ ناکافی ہے اور عازمین کی تعداد پر اپنی تنگی دامنِی کا شکار ہے ۔


اس کے علاوہ مالیگاؤں شہر میں اقلیتی طبقہ کے غریب طلبہ کو کے جی سے پی جی تک تعلیم کے لیے سستی اور معیاری اکیڈمک کلاسز کی سہولت میسر نہیں ہے جس سے اقلیتی طبقہ کے لیے ایک بڑا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ مالیگاؤں شہر میں سرکاری سطح پر اقلیتی برادری کی تعلیمی فلاح و بہبود کیلئے نظم کیا جائے جو کہ سرکاری حج ٹریننگ سینٹر کی عمارت کی تعمیر سے ممکن نظر آتا ہے ۔اس اہم مطالبہ کو وزیر اقلیتی امور جیتندر آہواڑ نے بغور دیکھتے ہوئے آصف شیخ رشید کو مثبت تیقن دیتے ہوئے مالیگاؤں شہر کیلئے جلد ہی سرکاری سطح پر حج ٹریننگ سینٹر مع عمارت منظور کیا جائے گا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے