جنتا بینک چناؤ : ووٹنگ ڈاکٹر رحمانی اسکول رونق آباد میں ہوگی، الیکشن انچارج کا فرمان


جنتا بینک چناؤ : ووٹنگ ڈاکٹر رحمانی اسکول رونق آباد میں ہوگی، الیکشن انچارج کا فرمان



مالیگاؤں : 22 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) جنتا کوآپریٹو بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کے چناؤ کی تیاری جہاں دونوں محاذ کے لیڈران زور و شور سے کررہے ہیں وہیں اس ضمن میں الیکشن انچارج فیاض موٹلانی نے نمائندہ بیباک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس چناؤ کی ووٹنگ رونق آباد میں واقع ڈاکٹر پیر محمد رحمانی گرلس اسکول بلڈنگ میں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی ۔اس پولنگ بوتھ میں گراؤنڈ فلور پر ایک سے لیکر دو ہزار تک رائے دہندگان کی ووٹنگ کا نظم رہیگا جبکہ پہلے منزلہ پر 2001 سے لیکر 6500 اور اس طرح دوسرے منزلہ پر 6501 سے لیکر 10340 ووٹرس حق رائے دہی ادا کریں گے ۔اس چناؤ کی ووٹنگ 26 مارچ بروز سنیچر کو مقررہ وقت پر ہوگی ۔ووٹوں کی گنتی اسی مقام پر ہوگی یا کسی اور مقام پر ہوگی؟ اس کا خلاصہ الیکشن ریٹرننگ آفیسر نے ابھی تک نہیں کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے