معمولی باز پرس پر غصہ میں بھپرے نوجوان نے فیض الرحمن کا پنجہ کاٹ کر ہاتھ سے الگ کردیا ، محوی نگر میں دل دہلانے والی واردات


معمولی باز پرس پر غصہ میں بھپرے نوجوان نے فیض الرحمن کا پنجہ کاٹ کر ہاتھ سے الگ کردیا ، محوی نگر میں دل دہلانے والی واردات 





مالیگاؤں : 21 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر میں نشہ خوروں کے حوصلے اس قدر بلند ہو گئے ہیں کہ لگتا ہے اب انھیں کسی کا ڈر و خوف ہی نہیں رہا ، عام افراد کی جان کو نقصان پہنچانا ایک کھیل سا بن گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 21 مارچ 2022 کی رات 8 بجے کے درمیان محوی نگر گلی نمبر 3 میں دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی جس میں ایک نشہ خور نوجوان نے ایک معصوم پاورلوم مزدور پر تیز دھار ہتھیار سے وار کرتے ہوئے اسکا پنجہ ہی ہاتھ سے الگ کر دیا ۔ ملی تفصیلات کے مطابق ہمارے نمائندہ کو موقع واردات پر موجود کچھ افراد و خواتین نے بتایا کے محوی نگر گلی نمبر تین میں رہائش انیس مقادم کے گھر حکیم نگر میں رہائش پذیر اسرار احمد نامی شخص کا لڑکا ابراھیم آیا۔ جو محوی نگر گلی نمبر تین میں رہائش اپنی نانی اور مامو کے گھر پر ہی رہے رہا تھا ۔،ایک بچی کو اپنا موبائل نمبر دینے کی کوشش کی تب بچی نے گھر میں سو رہے اپنے بھائی فیض الرحمن انیس احمد 18 سال کو اٹھایا اور بولا کے یہ لڑکا مجھے زبردستی موبائل نمبر دے رہا ہے تب بھائی نے باہر آکر اس سے پوچھا کہ تو کیوں نمبر دے رہا ہے۔ اس بات پر غصے میں بھپرے ابراھیم نے اس سے کہا کہ تو مجھے ہلکے میں لے رہا ہے ۔اور پھر فوراً موٹر سائیکل کی سیٹ کے نیچے چھپا کر رکھے چاپڑ کو نکال کر اس نے فیض الرحمن پر ایک کے بعد ایک تین وار کئے وہیں ایک وار اتنا شدید تھا کے فیض الرحمن کا پنجہ ہی کٹ کر زمین پر گر گیا۔


 موقع پر موجود گلی کی ایک خاتون نے اسے زخمی حالت میں فورا اقرا اسپتال پہونچایا ۔ فیض الرحمن کی والدہ نے موقع واردات سے اٹھا کر اسکا کٹا ہوا پنجہ اسپتال لایا۔ جو دوبارہ جڑ نہ سکا ۔،محوی نگر میں اس درد ناک واردات سے خوف کا ماحول بنا ہوا ہے ۔ زخمی نوجوان کو اقراء اسپتال سے ناسک شہر بغرض علاج منتقل کیا گیا ہے ، تادم تحریر پوارواڑی پولیس اسپیکٹر وسنت بھوئے سے رابطہ کیا گیا تو موصوف نے کہا کہ پنچ نامہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کیا کارروائی جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لینگے ۔ وہیں مقامی افراد سے یہ بھی معلومات ملی ہے کہ گزشتہ روز ابراھیم نامی ملزم کا بھائی بھی اسی گلی کے گھر میں گھس گیا تھا ۔جس کے بعد علاقے کے ذمہ داران کی جانب سے ان دونوں بھائیوں کے گلی میں یا نانی مامو کے گھر آنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔ مگر گزشتہ ہفتے سے یہ پھر سے گلی میں آنے لگے تھے ۔ تادم تحریر پولیس قانونی کارروائی میں مصروف ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے