اسمبلی انتخابات : تین ریاستوں میں بی جے پی سبقت کی راہ پر، پنجاب میں عآپ، گوا میں کانگریس جیت کے قریب، ووٹوں کی گنتی جاری
دہلی : 10 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج صبح سے ہی 5 ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا۔ابتدائی رجحانات کے مطابق اترپردیش اور منی پور میں بی جے پی سبقت لے جاری ہے جبکہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی 60 سیٹوں پر آگے بڑھ رہی ہیں۔ وہیں اتراکھنڈ اور گوا میں کانگریس آگے ہے۔
آج صبح ساڑھے نو بجے تک کی اطلاع کے مطابق اترپردیش میں بی جے پی 200 سے زائد سیٹوں پر سبقت پر ہے تو 105 سیٹوں پر سماج وادی پارٹی ، بی ایس پی 5،کانگریس 3 اور دیگر جماعتیں 7 سیٹوں پر آگے چل رہی ہیں ۔اسی طرح پنجاب میں عام آدمی پارٹی 69 کانگریس 39 ،ایس اے ڈی 15 ،بی جے پی 2سیٹوں پر آگے ہے اتراکھنڈ میں کانگریس 30 اور بی جے پی 35 نشستوں پر آگے ہے ۔اسکے علاوہ گوا میں کانگریس 21 اور بی جے پی 18 میں آگے چل رہی ہے منی پور میں بی جے پی 24 اور کانگریس 14 پر آگے ہے۔ابھی مکمل نتائج کا اعلان ہونا باقی ہے ۔ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com