ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کا تبادلہ ، مہاراشٹر اسٹیٹ ایجوکیشن کمشنر کے عہدہ پر تقرری
گنگا دھرن دیو راجن ناسک ضلع کے نئے کلکٹر ، مہاراشٹر میں 9 آئی اے ایس آفیسران کے تبادلے
ناسک : 9 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انکی جگہ گنگادھرن دیوراجن ناسک کے نئے ضلع کلکٹر ہوں گے۔ گنگا دھرن وزارت میں چیف سیکرٹری کے ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔ سورج مانڈھرے کو مہاراشٹر اسٹیٹ ایجوکیشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل تین سال کی سروس مکمل کرنے والے افسران کو فوری طور پر ٹرانسفر کرے۔ ریاستی حکومت نے کل 9 آئی اے ایس افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کئے۔ حکم نامے کے مطابق ڈاکٹر سنجے چاہنڈے، اے ایم لمڑے، ایس اے تاگڑے، ابھا شکلا، ڈاکٹر امیت سینی، آر ایس جگتاپ، وویک بھیمانوار، راہل دویدی اور گنگادھرن دیوراجن کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ گنگادھرن کو کلکٹر سورج مانڈھرے کی جگہ ناسک کلکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com