سردار نگر میں فائرنگ ، مفرور ملزم پولس کی گرفت سے فرار ، لوکل کرائم برانچ کے دو جوانوں پر جان لیوا حملہ ناکام ، پولس کی بھاری جمیعت دیر رات تک کارروائی میں مصروف رہی


سردار نگر میں فائرنگ ، مفرور ملزم پولس کی گرفت سے فرار ، لوکل کرائم برانچ کے دو جوانوں پر جان لیوا حملہ ناکام ، پولس کی بھاری جمیعت دیر رات تک کارروائی میں مصروف رہی 


شہر میں غنڈہ عناصر کے خلاف پولس کا کریک ڈاؤن کرنے ضلع ایس پی سچن پاٹل کا آنناً فانناً مالیگاؤں دورہ 


غنڈہ عناصر کے خلاف پولس ایکشن موڈ میں، تین اسپیشل اسکواڈ کی تقرری ،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا :ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی 




مالیگاؤں : 11 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں پولس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق آزاد نگر پولس اسٹیشن میں فریادی گریس دنکر نکموبھ (36) لوکل کرائم برانچ مالیگاؤں نے فریاد درج کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب تقریبا ساڑھے نو بجے سردار نگر میں جب وہ اپنے ساتھ پولس کے ساتھ ملزم کو پکڑنے کیلئے گیا تب اسے ملزمین کی جانب جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ۔اس سلسلے میں آزاد نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ  رجسٹرڈ نمبر 37/2022 تعزیرات ہند کی دفعہ 353،307،504/34 اور آرم ایکٹ 3/25 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس کی بھاری بھرکم ٹیم نے موقع واردات پر حاضری لگائی ۔حادثہ کو سنگینی سے لیتے ہوئے ناسک سے اننا فاننا ضلع ایس پی سچن پاٹل ،شہر ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی ،ڈی وائے ایس پی لتا ڈھونڈے، آزاد نگر پولس انسپکٹر پارکیھی ۔لوکل کرائم برانچ اسکواڈ سمیت پولس نے دیر رات تقریبا 2:30 بجے تک سردار نگر علاقے میں پنچ نامہ کی کارروائی کی ۔


پولس ذرائع سے حاصل تفصیلات کے مطابق عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں درج گناہ رجسٹر نمبر 19/2022 کے مطابق دفعہ فریادی 395،365 میں فرار ملزمین کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کرنے کیلئے پولس حولدار  اور اسکا ساتھی پولس ملازم  تقریباً 9 بجے دونوں ملزمین کو گرفتار کرنے پہنچے ۔ اور رات ساڑھے 9 بجے فریادی اور گواہ نے دونوں ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی۔ اس وقت جمال بلڈر نامی ملزم نے فریادی پولس ملازم کو گالیاں دینا شروع کر دیں جس کے بعد جمال بلڈر نے اپنی کمر پر لگائی ہوئی سلور رنگ کی پٹی نکال کر فریادی کو روک لیا۔ پھر سلمان نامی ملزم سے جمال بلڈر نے کہا یہ پولیس والے بہت شیانے بنتے ہیں ٹھوک دو انکو، یہ جان سے جائیں گے تو ڈپارٹمنٹ کو سمجھ میں آئے گا، اپن کون لوگ ہیں؟ یہ کہتے ہوئے ملزم جمال بلڈر نے پولس ملازم کو قتل کرنے کی نیت سے دیسی پستول سے ایک راؤنڈ فائر کر دیا۔ فریادی پولس ملازم انتہائی تندہی سے پیچھے ہٹے اور پستول سے نکلی گولی ہوا کو چیرتے ہوئے نکل گئی ۔اس موقع پر فریادی بال بال بچ گئے۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔جائے واردات پر سلمان اور جمال بلڈر نامی ملزمین سے پولس ملازم اور غنڈوں کے بیچ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

اس ضمن میں ناسک ضلع دیہی ایس پی سچن پاٹل کی نگرانی میں ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی کی سرپرستی میں شہر بھر میں تین خصوصی اسکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں ۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی نے نمائندہ بیباک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔غنڈہ عناصر کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔لوکل کرائم برانچ کے جوانوں پر غنڈہ عناصر کے حملہ سے جہاں پولس انتظامیہ سخت موڈ میں نظر آرہی ہیں وہیں عوام بھی یہی چاہتے ہیں کہ شہر میں امن امان قائم رہ اور قانون کی بالادستی بھی قائم رہے سکے ۔اس کے پولس انتظامیہ کو مزید سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے