شان ہند نے میری کمی کو پورا کر دکھایا، ہم نہ ڈرے ہیں نہ ڈرینگے،سرکار پولس و ایجنسی کا غلط استعمال کررہی ہیں : مستقیم ڈگنیٹی
مالیگاؤں : 11 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں تشدد معاملہ میں گزشتہ 85 روز سے جیل کی سلاخوں میں قید مالیگاؤں جنتا دل سیکولر کے سیکرٹری و کارپوریٹر مستقیم ڈگنیٹی کی آج ناسک سینٹرل جیل سے رہائی عمل میں آئی ۔موصوف نے مالیگاؤں کے بڑا قبرستان میں ایڈوکیٹ خلیل انصاری کی تجہیز و تکیفن میں شرکت کی اور پارٹی کے سابق صدر خلیل وکیل کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے 12 نومبر تشدد معاملہ میں اپوزیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں جیل میں قید تھا تو اپوزیشن کے کچھ لوگوں نے شان ہند کو پریشان کرنا چاہا لیکن وہ نہیں جانتے کہ وہ نہال احمد کی بیٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شان ہند کو ڈرانے کیلئے کوشش کی گئی لیکن شان ہند نے جس طرح پارٹی اور شہر کو سنبھالا وہ قابل مبارک باد ہے ۔شان ہند نے میری کمی کو پورا کر دکھایا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ابھی دو روز تک میں وکلاء سے مشورہ کرونگا اور اب بھی 56 لوگ جیل میں قید ہیں انکی رہائی کیلئے کوشش کرونگا ۔موصوف نے کہا کہ 12 نومبر تشدد معاملہ میں کئی پتے کھولے جائیں گے اور عدالت کیساتھ ساتھ عوامی لڑائی بھی لڑی جانے والی ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اس معاملے میں جلد ہی ایک پریس کانفرنس لیکر گاندھی مارچ کا اعلان کیا جائے گا پھر دیکھنا گاندھی گیری کی ایسی آندھی چلے گی کہ کوئی باقی نہیں رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ظلم اور بدعنوانی کیخلاف زبردست طریقے سے آواز بلند کی جائے گی ۔ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ پولس اور ایجنسی کا غلط استعمال کیا جارہا ہے ۔سرکار اور پولس ظلم کررہی ہیں جو کہ ہم برداشت نہیں کریں گے بلکہ جمہوری انداز میں لڑائی لڑیں گے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com