پاچورہ : پشپک ایکسپریس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 16 ہوگئی، آگ کی افواہ سے درجنوں ہلاکتیں



پاچورہ : پشپک ایکسپریس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 16 ہوگئی، آگ کی افواہ سے درجنوں ہلاکتیں 



وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کا اظہار افسوس، ضلع کلکٹرس و طبی عملہ کو سخت ہدایت 



جلگاؤں : 22 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) جلگاؤں کے پاچورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشپک ایکسپریس میں آگ لگنے کی افواہ پھیلنے کے بعد مسافروں نے ٹرین سے چھلانگیں لگانا شروع کردیں، اسی دوران کچھ مسافر سامنے سے آنے والی ٹرین کے نیچے آگئے۔


 تاہم اس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ آگ لگنے کی افواہ پھیلنے کے بعد مسافروں نے ٹرین سے چھلانگیں لگانا شروع کی اسی دورا کے بنگلور کرناٹک ایکسپریس سامنے سے گزر رہی تھی، کچھ مسافر اس ایکسپریس کے نیچے آگئے، جس میں ان کی موت ہوگئی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

 محکمہ ریلوے کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق حادثہ پاچورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔پشپک ایکسپریس کی پٹریوں کی رگڑ سے چنگاری، دھواں نکلا تو آگ لگنے کی افواہ پھیل گئی اور کچھ لوگ ٹرین سے چھلانگیں لگانے لگے۔اسی وقت سامنے سے بنگلور کرناٹک ایکسپریس گزر رہی تھی، چھلانگ لگانے کے بعد مسافر بنگلور ایکسپریس کے نیچے آگئے۔ یہ واقعہ شام 4:20 بجے کے قریب پیش آیا۔ 8 ایمبولینسیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ زخمیوں کو فوری طور پر سرکاری اسپتال میں داخل کرایا جا رہا ہے۔


بتایا جاتا ہے کہ پشپک ایکسپریس لکھنؤ سے ممبئی آ رہی تھی، جبکہ بنگلور ایکسپریس بھساول کی طرف تیز رفتاری سے چل رہی تھی۔ تب ہی پشپک ایکسپریس میں آگ لگنے کی افواہ پھیلی جس کے بعد پشپک ایکسپریس کے مسافروں نے زنجیر کھینچ کر ٹرین کو روک دیا۔ آگ لگنے کی افواہ کے بعد مسافروں نے پشپک ایکسپریس سے چھلانگیں لگانا شروع کر دیں لیکن مسافروں کو سامنے سے آتی بنگلور ایکسپریس نظر نہیں آئی اور یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔


 افواہ کیسے پھیلی؟


 مسافروں کے مطابق جب پشپک ایکسپریس ممبئی کی طرف آرہی تھی تو پٹریوں اور پہیوں کے درمیان رگڑ کی وجہ سے چنگاریاں نکلیں۔ یہ چنگاریاں ٹرین کے مسافروں نے دیکھی اور انہیں لگا کہ آگ لگ گئی ہے تو انہوں نے ٹرین کی زنجیر کھینچ لی۔ آگ لگنے کی افواہ پھیلتے ہی مسافر بھاگنے لگے اور دروازے سے باہر کودنے لگے۔



 دریں اثناء چیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ "جلگاؤں ضلع کے پاچورہ کے قریب ایک بہت ہی افسوسناک واقعے میں، کچھ لوگوں کی موت بہت تکلیف دہ ہے۔ میں اپنی دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ میرے ساتھی وزیر گریش مہاجن اور پولیس سپرنٹنڈنٹ موقع پر پہنچ گئے ہیں اور کلکٹر کچھ دیر میں وہاں پہنچ رہے ہیں۔ پوری ضلعی انتظامیہ ریلوے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور زخمیوں کے علاج کے لیے فوری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ 8 ایمبولینسیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ زخمیوں کے علاج کے لیے جنرل اسپتال کے ساتھ ساتھ قریبی نجی اسپتالوں کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔ ایمرجنسی سسٹم جیسے شیشے کے کٹر، فلڈ لائٹس وغیرہ کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔ہم پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور فوری طور پر تمام ضروری مدد فراہم کر رہے ہیں۔ میں ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہوں۔"


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے