مہا کمبھ میلے میں بھیانک آتشزدگی ، ایک کے بعد ایک سلنڈر بلاسٹ، کئی خیمے جل کر خاک، فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے میں مصروف


مہا کمبھ میلے میں بھیانک آتشزدگی ، ایک کے بعد ایک کئی سلینڈر بلاسٹ ، کئی خیمے جل کر خاک ، فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے میں مصروف 



پریاگ راج : 19 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ  میلہ میں خوفناک آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ خیمے میں رکھے سلنڈر مسلسل بلاسٹ ہو رہے ہیں۔ اس آگ میں 20 سے 25 خیمے جل گئے ہیں۔آگ میدان کے سامنے والی سڑک پر لوہے کے پل کے نیچے لگی۔ فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی ہے۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

 موصولہ اطلاع کے مطابق پریاگ راج مہاکمبھ کے سیکٹر 19 نگر میں ایک بڑی آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔مہاکمبھ میں کئی خیموں میں آگ لگنے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ آگ لگنے سے منڈپ میں رکھا سامان جل گیا۔فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


 اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ لگنے کی وجہ سے میلے کے پورے علاقے میں سیاہ دھویں کے بادل دیکھے گئے۔بتایا گیا کہ یہ واقعہ تلسی مارگ سیکٹر 19 میں پیش آیا۔فائر فائٹرز لوگوں کو نکال رہے ہیں۔آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے قریبی خیموں میں رہنے والے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔  بتایا جاتا ہے کہ درجنوں جھونپڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔ اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ گیتا پریس گورکھپور کیمپ بھی متاثر ہوا ہے۔  آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔آگ اب بھی سلگ رہی ہے۔ایک درجن سے زیادہ ایمبولینسیں اور فائر انجن جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ تمام اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے