تحصیلدار نتن کمار دیورے معطل ،جنم داخلوں کی تقسیم میں غفلت و کوتاہی کا شاخسانہ، مہاراشٹر سول سروسز ایکٹ 1979 کے تحت حکومت کی کارروائی
ممبئی : 23 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) بنگلہ دیشیوں اور روہنگیائی کے جنم داخلہ معاملہ میں پہلے سرکار نے ایس آئی ٹی جانچ شروع کی اور پھر نئے جنم داخلے بنا کر دینے پر روک لگائی اور اب سابق تحصیل دار کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نتن کمار دیورے سابق تحصیلدار، مالیگاؤں، ضلع ناسک (فی الحال تحصیلدار بودواڈ، ضلع جلگاؤں میں خدمات انجام دے رہے ہیں) نے مہاراشٹر سول سروسز (کنڈکٹ) رولز، 1979 کے تحت حکومت کی ہدایت کے مطابق سرکاری فرائض کی انجام دہی کے بغیر اور سرکاری کام میں خاطر خواہ سنجیدگی کا مظاہرہ کیے بغیر جنم داخلے (پیدائشی سرٹیفکیٹ) جاری کرنے کے لیے ڈیوٹی سے غفلت کا ارتکاب کیا۔ سرکاری کام میں غفلت برتنے اور خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے پر نتن کمار دیورے سابق تحصیلدار مالیگاؤں، ضلع۔ ناسک کے خلاف مہاراشٹر سول سروسز (ڈسپلن اینڈ اپیل) رولز، 1979 کے تحت محکمہ جاتی تحقیقات کرنے کے اختیار کے تحت نتن کمار دیورے کو معطل کرنا کی ضروری ہے۔ اس لئے مہاراشٹر سول سروسز (ڈسپلن اینڈ اپیل) رولز، 1979 کے قاعدہ 4 (1) (a) کے تحت عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نتن کمار دیورے سابق تحصیلدار،مالیگاؤں، ضلع ناسک کو اگلے احکامات تک فوری اثر کے ساتھ سرکاری ملازمت سے معطل کر دیا جاتا ہے۔اس طرح کا ایک حکمنامہ مہاراشٹر حکومت کے محصول و جنگلات محکمہ منترالیہ کے نائب سیکرٹری اجیت دیشمکھ نے آج شام جاری کیا ہے ۔
اس مکتوب کی ایک کاپی تحصیلدار نتن کمار دیورے کے ساتھ ڈیوژنل کمشنر ناسک ضلع کلکٹرس ناسک جلگاؤں کے علاوہ محصول و جنگلات ڈپارٹمنٹ کو بھی دی گئی ہے ۔اس حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت یہ بھی حکم دے رہی ہے کہ جب تک موجودہ حکم نافذ نہیں ہو جاتا نتن کمار دیورے سابق تحصیلدار، مالیگاؤں، ضلع۔ معطلی کی مدت کے دوران ناسک ڈیوژنل کے کا ہیڈ کوارٹر کلکٹرجلگاؤں کے دفتر میں حاضر رہیں گے اور وہ جلگاؤں کلکٹر کی پیشگی اجازت کے بغیر ہیڈ کوارٹر نہیں چھوڑیں گے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com