سردار نگر فائرنگ معاملہ میں 2 ملزمین گرفتار ، 2 ہنوز فرار ، پولیس کا سرچ آپریشن جاری
مالیگاؤں : 12 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق گریش دنکر نکمبھ 43 سال تعینات لوکل کرائم برانچ نے آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کے وہ اور گواہ پولیس نائیک چوپڑا عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں 8 مارچ کو داخل گناہ رجسٹر نمبر 19/022 قلم 395 ، 365 کے معاملے میں میں موصول خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ملزم جمال بلڈر اور سلمان کو گرفتار کرنے کیلئے سردار نگر چوک میں گئے تھے ، جہاں 9 مارچ کی رات ساڑھے 9 بجے کے درمیان ملزم جمال بلڈر و سلمان نے پولیس ملازمین کے ساتھ ہاتھاپائی کرتے ہوئے ملزم جمال بلڈر نے کمر میں لگا سلور رنگ کا کٹا (دیسی پستول )نکال کر فریادی کو جان سے مارنے کے ارادے سے ایک راؤنڈ فائرنگ کر راہ فرار اختیار کرلی تھی۔ اس فائرنگ میں پولیس ملازم بال بال بچ گئے۔ اس ضمن میں آزاد نگر پولیس گناہ رجسٹر نمبر 37/022 قلم 353 ، 307 ، 504 ، 34 آرم ایکٹ 3/25 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ معاملہ سنگین ہونے کے مدنظر پولس محکمہ راز داری سے کام کرہاہے تاکہ مطلوبہ نوجوان اور اس گینگ کے افراد روپوش نہ ہو جائیے ۔
تفصیلات کے مطابق ملزمین کی گرفتار کے لئے ضلع ایس پی سچن پاٹل کی رہنمائی و ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی ، ڈی واے ایس پی لتا ڈھونڈے کی نگرانی میں 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ۔جو ملزمین کی تلاش میں مصروف ہیں ۔وہیں 10 مارچ کو رات ساڑھے 10 بجے کے درمیان اس معاملے میں دو افراد (1) مخدوم اشرف ساکن نیا اسلامپورہ ، (2) محمّد شکیل ساکن رمضانپورہ مالیگاؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان ملزمین کو 15 مارچ تک پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم عدالت نے دیا ہے ۔اب بھی دو افراد فرار بتائے جارہے ہیں ۔پولس انتظامیہ انتہائی رازداری سے تحقیقات کررہی ہے تاکہ ملوث ملزمان کو راہ فرار اختیار کرنے کا موقع نہ مل سکے ۔آزاد نگر پی آئے پولیس انسپکٹر رتن پارکھی کررہے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com