آصف شیخ کی پٹیشن پر معزز این جے جمعدار نے مفتی اسمٰعیل سمیت تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا
ممبئی / مالیگاؤں : 23 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) سیاست میں مذہب اور میت ووٹوں کے استعمال کیخلاف آصف شیخ نے ممبئی ہائی کورٹ میں الیکشن پٹیشن نمبر 7 دائر کرتے ہوئے کورٹ سے اپیل کی تھی کہ مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی میں انڈین سیکولر لارجسیٹ اسمبلی آف مہاراشٹر نامی پارٹی کے امیدوار آصف شیخ کے مد مقابل مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار مفتی اسمٰعیل نے الیکشنی تشہیر کے دوران مذہب کا سہارا لیا اور اس چناؤ میں ایک ہزار سے زائد میت ووٹوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے ۔مفتی اسمٰعیل اور انکی پارٹی کے لوگوں نے مذہبی امور پر مشتمل کئی اعلانات اور پمپلیٹ بھی تقسیم کئے ۔اسی طرح مذہبی دعائیہ مجلس میں سیاسی پرچار کیا گیا ۔اس کے علاوہ کئی مطالبات کیساتھ ممبئی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ مفتی اسمٰعیل کی رکنیت کالعدم قرار دی جائے اور مجھکو کامیاب قرار دیا جائے ۔اس ضمن میں آج ممبئی ہائی کورٹ میں کورٹ نمبر 3 کے معزز جج این جے جمعدار نے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ معرفت مفتی اسمٰعیل سمیت تمام امیدواروں اور الیکشن فیصلہ آفیسر مالیگاؤں سینٹرل کو پانچ ہفتوں میں نوٹس تقسیم کی جائے ۔اس طرح کی تفصیلات عرضی گزار آصف شیخ نے دی ۔خیال رہے کہ نوٹس تقسیم ہونے کے بعد آصف شیخ اور حزب اختلاف تمام امیدواروں و الیکشن آفیسر عدالت میں جرح کرینگے پھر عدالت دونوں فریق کے مدلل دلائل سننے کے بعد اس پٹیشن کو قابل سماعت یا خارج کرنے کا فیصلہ کریگی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com