عید گاہ ٹرسٹ کو زمین دینے کی قرارداد پر شیوسینا کی مخالفت ، وزیر شہری ترقیات ایکناتھ شندے و دادا بھسے سے منترالیہ میں شیو سینا وفد کی ملاقات


عید گاہ ٹرسٹ کو زمین دینے کی قرارداد پر شیوسینا کی مخالفت ، وزیر شہری ترقیات ایکناتھ شندے و دادا بھسے سے منترالیہ میں شیو سینا وفد کی ملاقات


ہاؤس لیڈر اسلم انصاری کا سخت موقف ،کہا ، ابھی گاؤں بسا نہیں اور لٹیرے آگئے ، ہم قانونی ٹہراؤ تیار کریں گے اور اتحاد کیساتھ حکومت سے منظوری بھی لائیں گے، انشا اللہ





مالیگاؤں : 12 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) گاؤں بسا نہیں اور لٹرے آگئے کے مصداق ابھی کارپوریشن برسر اقتدار نے حال ہی میں مہاتما گاندھی ودیا مندر ٹرسٹ کا قرار نامہ رد کرتے ہوئے یہ زمین عید گاہ ٹرسٹ کو دیئے جانےکی جو تجویز لاکر منظوری دی ہے اس پر مالیگاؤں شہر کے دو مسلم کارپوریٹرس اور کچھ غیر مسلم کارپوریٹرس کو چھوڑ کر سب مسلم اراکین بلدیہ نے منظوری دی ۔اب اس پر شہر کے مغربی علاقے سے عید گاہ زمین کی مخالفت میں آواز بلند ہورہی ہیں اور اس ضمن میں شیو سینا نے ممبئی میں وزراء سے ملاقات کرتے ہوئے یہ تک کہہ دیا کہ کارپوریشن نے اکثریت کے بل پر جو تجویز منظور کرتے ہوئے ٹہراؤ مہاراشٹر حکومت کو روانہ کیا ہے اسے رد کیا جائے ۔حالانکہ ابھی عید گاہ کے حق میں صرف قرارداد منظور ہوئی ہیں اور ٹہراؤ بنانے کا کام جاری ہے جب ٹہراؤ مکمل تیار ہوجائے گا تو اسے باریک بینی سے چیک کیا جائے گا اور اسکے بعد میئر طاہرہ شیخ کی دستخط کرتے ہوئے مہاراشٹر حکومت کو منظوری کیلئے روزانہ کیا جائے گا ۔اسطرح کی تفصیلات ہاؤس لیڈر اسلم انصاری نے ایک پریس اعلامیہ میں برسرِ اقتدار میئر طاہرہ شیخ کی جانب سے دی ہے ۔اسلم انصاری نے کہا کہ ہم یوں ہی خانہ پری کیلئے یہ ٹہراؤ نہیں بنا رہے ہیں بلکہ مکمل طور پر قانونی نقاط پر مبنی ٹہراؤ تیار کیا جارہا ہے اور اسکے بعد ہم حکومت کو روزانہ کریں گے ۔اسلم انصاری نے کہا کہ ہم نے آپس میں اتحاد کا نعرہ لیکر صلاح و مشورہ سے اللہ کی رضا کیلئے یہ قدم اٹھایا ہےاور ہمیں اللہ کی ذات سے امید ہے، انشاءاللہ ہمارا ٹہراؤ مہاراشٹر حکومت منظور کریگی ۔اسلم انصاری نے کہا کہ یہ ٹہراؤ قانون کے مطابق تیار کیا جائے گا ۔موصوف نے اپنا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عید گاہ معاملہ میں شیو سینا، بی جے پی کی جانب سے اعتراضات کیا جارہا ہے لیکن ہم ہمارے حق کیلئے لڑیں گے اور قانون کے مطابق جیت بھی حاصل کریں گے ۔


دوسری جانب میونسپل کارپوریشن میں برسراقتدار نائب حکمراں جماعت شیو سینا نے سیدھے شہری ترقیات کے وزیر ایکناتھ شندے سے عیدگاہ میدان کی قرارداد کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شیو سینا وفد نے وزارت شہری ترقیات کے وزیر ایکناتھ شندے و وزیر زراعت دادا بھسے سے گزشتہ کل جمعہ 11 مارچ کو منترالیہ میں ملاقات کرتے ہوئے شکایت درج کی ہے ۔اس وفد میں مالیگاؤں کارپوریشن میں براجمان ڈپٹی میئر نیلیش آہیر ، اسٹینڈنگ کمیٹی کے سابق چیئرمین راجا رام جادھو، سنجے دسانے، منوہر بچھاؤ  اور دیگر شامل تھے۔  وفد نے وزیر شندے سے تبادلہ خیال کیا اور نشاندہی کی کہ عید گاہ معاملہ میں میونسپل کارپوریشن میں منظور کی گئی قرارداد غیر قانونی ہے۔ کالج گراؤنڈ کی جگہ حکومت کی ہے اور چونکہ کارپوریشن کا اس جگہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے اس موضوع کو جنرل بورڈ میٹنگ کے ایک ایجنڈے میں لے کر قرارداد منظور کرنا غیر آئینی ہے۔ اس لئے اس معاملے کی انکوائری کی جائے۔  شیوسینا وفد نے قرارداد نمبر 319 کو غیر قانونی بتایا اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ دادا بھسے اور وزیر شہری ترقیات ایکناتھ شندے سے کیا۔ وفد نے کہا کہ اس جگہ پر مہاتما گاندھی ودیامندر ٹرسٹ کے ساتھ پہلے سے ہی معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔

کارپوریشن جنرل بورڈ میٹنگ میں یہ بھی قرارداد منظور کی گئی ہے کہ مہاراشٹر حکومت مہاتما گاندھی ودیا مندر ٹرسٹ کا معاہدہ رد کر اس جگہ کو عید گاہ ٹرسٹ کو دے ۔اس تفصیلات کے ساتھ شیوسینا کے وفد نے اس جگہ سے متعلق کچھ دستاویزات بھی دیے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ کارپوریشن نے جو قرادا (ٹہراؤ) منظور کیا ہے اسے رد کیا جائے ۔اس معاملے میں اسلم انصاری نے کہا کہ جمعیت علماء و عید گاہ ٹرسٹ کیساتھ ہم سب مل کر عید گاہ کیلئے لڑائی لڑیں گے اور انشاءاللہ کامیابی حاصل کریں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے