ریاست میں اساتذہ کی تقرری ، ٹرانسفر اور اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گےضلع پریشد، کارپوریشن ،میونسپلٹی اور نجی تعلیمی اداروں کی نگرانی کیلئے وزیر تعلیم کا اسمبلی اجلاس میں اظہار


ریاست میں اساتذہ کی تقرری ، ٹرانسفر اور اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے



ضلع پریشد، کارپوریشن ،میونسپلٹی اور نجی تعلیمی اداروں کی نگرانی کیلئے وزیر تعلیم کا اسمبلی اجلاس میں اظہار




ممبئی : 25 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسمبلی میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ پونہ میں جو سانحہ ہوا وہ واقعی میں دکھ بھرا ہے ۔اس سانحہ پر ملزم کو پولس نے گرفتار بھی کرلیا ہے ۔ایسے میں تعلیمی اداروں کی نگرانی کیلئے مہاراشٹر کی تمام میڈیم کی اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں میں انتظامیہ اپنے خرچ سے اسکول کی نگرانی کیلئے کیمرے نصب کریں اور سرکاری اسکولوں میں حکومت کی جانب سے کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کلکٹر جمعرات کو پونہ کیلئے ایک اسکول کے باتھ روم میں گیارہ سالہ طالبہ کےڈاکٹر ساتھ جنسیت زیادتی کی شرمناک دل دہلانے والی واردات رونما ہوئی ۔پولس نے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔اسی مناسبت سے آج اسمبلی میں ٹیچر ایم ایل ایز نے آواز بلند کی جس کے جواب میں وزیر تعلیم نے سرکار کا موقف پیش کیا ہے ۔


ورشا گائیکواڑ نے اسمبلی میں کہا کہ ریاست کی 65 ہزار ضلع پریشد کی اسکولوں اور لوکل باڈیز کی میونسپل کارپوریشن، میونسپلٹی ،گرام پنچایت کی سرکاری اسکولوں میں سیکورٹی کی بنیاد پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال لئے گئے سرکاری فیصلہ کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں اسکول انتظامیہ کو اپنے خرچ سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا ہوگا ۔حکومت کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے حالیہ فیصلے سے اسکولوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور طلباء کی کارکردگی پر بھی حکومت نظر رکھے گی ۔
وزیر تعلیم نے اسمبلی کے اجلاس میں دوسرے سوال کے جواب میں کہا کہ جلد ہی ریاست میں اساتذہ کی تقرری کی جائے گی ۔انہوں نے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا کہ جن اسکولوں میں اساتذہ کی خالی اسامیاں ہیں وہاں اساتذہ کی بھرتی کی جائے گی لیکن اس سے قبل ریاست بھر کی اسکولوں میں طلباء کی تعداد کی مناسبت سے اساتذہ کی تعداد متعین کی جائے گی ۔ورشا گائیکواڑ نے یہ بھی کہا کہ جن اسکولوں میں طلباء کی تعداد کم نظر آتی ہیں تو ایسے اسکولوں سے اساتذہ کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا اور جہاں ضرور یوگی وہاں اساتذہ کی تقرری کی جائے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے