قاضی توصیف کا ایم بی بی ایس میں فری سیٹ پر داخلہ ، قاضی سعید الدین خانوادہ کو مبارک باد
مالیگاؤں : 11 مارچ (پریس ریلیز) خانوادہ قاضی سعید الدین (سابق صدر مدرس ) ساکن ہزار کھولی کے پسر زادے میونسپل پرائمری اسکول کے فعال معلم قاضی ناظم الدین کے صاحبزادے قاضی توصیف نے امسال سائن اکیڈمی مالیگائوں ہائی اسکول سے نیٹ امتحان 530 مارکس کے ساتھ کوالیفائی کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی ۔اس بنیاد پر قاضی توصیف کا داخلہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ سینٹرایم بی بی ایس ،بدناپور میڈیکل کالج ، جالنہ ضلع اورنگ آباد میں فری سیٹ پر ہوا ۔ اس موقع پر ہم اہالیانِ محلہ ہزار کھولی و میونسپل پرائمری اسکول اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ، فرینڈ سرکل قاضی ناظم سر کی جانب سے خانوادہ سعید الدین قاضی کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں کہ اللہ پاک قاضی توصیف کی قدم قدم پر مدد و نصرت فرمائے ۔ اور دین پر ثابت قدمی کے ساتھ قوم و ملت کی خدمات کے لئے منتخب فرمائے ۔ دُعاگو : آصف شیخ رشید ، عمران حاجی ، غفران حاجی چمڑے والا، فرحان شیخ ، ایم ایم خان ، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ، شہزاد اختر ، جاوید سر ، زاہد بیباک ،شفیق بھنیا، ہاشم سر، شکیل بیگ ،اسلم انصاری ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com