اتوار کو نصف سے زائد شہری علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پاور سپلائی نہیں ہوگی، جانئے آپکا علاقہ کس فیڈر میں آتا ہے ؟
مالیگاؤں : 24 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ)132 کے وی سوئیگاؤں (MSETCL) سب اسٹیشن میں کچھ تکنیکی خراب ہوجانے کے سبب اسے درست کرنا ضروری ہوگا ۔اسی مناسبت سے شہر کے کچھ علاقوں میں پاور سپلائی بند رہے گی ۔اس طرح کی تفصیل پریس ریلیز مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹڈ، مالیگاؤں نے عوامی مفاد میں جاری کی ہے ۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سویگاؤں ٹرانسمیشن سب اسٹیشن میں کچھ انتہائی ضروری کام کے لیے بروز اتوار 27 مارچ کو بجلی سپلائی منقطع ہو جائے گی ۔ لہٰذا عوام اس اہم اعلان کو نوٹ کریں۔ساتھ پی یہ بھی دھیان رہے کہ اگر کام وقت پر مکمل نہیں ہوتا ہے تو بجلی کی فراہمی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ جن علاقوں میں پاور بند رہے گی اسکی تفصیل یہ ہے کہ
ان علاقوں میں پاور بند رہے گی
جن علاقوں میں اتوار کو صبح 8:00 بجے سے شام 5 بجے تک پاور بند رہے گی ان علاقوں کے سیکشن (سب اسٹیشن اور متعلقہ فیڈر) ۔1) 33 کے وی پرانا پاور ہاؤس سب اسٹیشن اور 33 KV کالی کٹی سب اسٹیشن 2) 33 KV گولڈن سٹی سب سینٹر 3) 33 KV وی جعفر نگر سب اسٹیشن 4) 33 KV آزاد نگر سب اسٹیشن 5) 33 KV قلعہ سب اسٹیشن (6) 33 KV دیانہ سب سینٹر (رمضان پورہ 1 فیڈر) 7) 33 KV سنگمیشور سب سینٹر ۔11 KV امان چوک ، 11 KV بوہرہ باغ، 19 KV موسم پل) ۔ 8) 33 KV کیمپ 2 سب سنٹر (سٹانہ ناکہ، مونگسے، واڈیل فیڈر) 9) 33 K. وی کیمپ 1 سب سینٹر (مارکیٹ یارڈ، کیمپ، راولگاؤں، امیت فلیمینٹ فیڈر) 10) 11 KV مالیگاؤں 162 فیڈر 11) 11 KV سٹی فیڈر 12) 11 KV ڈانگرالے فیڈر۔ 13) 11 KV نوواساہت فیڈر 14) 11 KV سنگمیشور ۔
یہ پریس ریلیز مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹڈ مالیگاؤں کے ٹیکنیکل ڈپارٹمنٹ کے چیف کی دستخط سے جاری کی گئی ہے ۔لہذا شہریان اس بات کو دھیان میں رکھیں اور بجلی کمپنی کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کریں ۔اسی اپیل بھی کی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com