مالیگاؤں تشدد معاملہ : این سی پی لیگل ٹیم کو ملی بڑی کامیابی ، 12 ملزمین کی ضمانت منظور ،دو روز بعد جیل سے رہائی ممکن
کورٹ احاطہ میں موجود محروسین کے اہل خانہ کی آنکھوں سے چھلک اٹھے مسرت کے آنسو، وکلاء کیساتھ آصف شیخ کیلئے دعائیہ کلمات
مالیگاؤں : 29 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں گزشتہ ماہ 12 نومبر جمعہ کو ہوئے تشدد معاملہ میں گرفتار ملزمین کی ضمانت منظور ہورہی ہیں ۔گزشتہ ہفتہ 13 ملزمین جو مقدمہ نمبر 74 میں قید ہیں میں سے 12 ملزمین کی ضمانت معزز جج کرولکر کی عدالت میں منظور ہوئی تھی اور اب آج سٹی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 75 میں گرفتار 13 ملزمین میں سے 12 ملازمین کی ضمانت عرضداشت کو منظوری حاصل ہوئی ہیں ۔
اسے ضمن میں تفصیلات بتاتے ہوئے محروسین کے وکیل عارف شیخ نے آج عدالت سے ضمانت منظور ہونے پر کورٹ احاطہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان ملزمین کی رہائی ناسک سینٹرل جیل سے دو روز میں عمل میں آئے گی ۔اسی طرح بقیہ ملزمین کی بھی جلد از جلد رہائی عمل میں آئے گی۔
اس موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے گزشتہ ہفتہ 13 ملزمین کی ضمانت منظور کروایا جو مقدمہ نمبر 74 میں قید تھے اور آج مقدمہ نمبر 75 کے ملزمان کی ضمانت منظور ہوئی ہیں ۔اسی طرح عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 76 کے ملزمان کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اول روز سے ہی کہہ رہے ہیں کہ سب بے قصور ہیں اور آج ضمانت پر رہائی ملک رہی ہیں لیکن ہمیں عدالت پر بھروسہ ہے اور ان شاءاللہ کل ہمارے مسلم نوجوان باعزت بری ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ بلا تفریق ہم سب کی رہائی کیلئے کوشاں ہیں جو ہمارے ساتھ آنا چاہتا ہے ہم انکا استقبال کرتے ہیں ۔
اس موقع پر ایوب خان مہتاب خان جو راشٹروادی لیگل سیل کے اہم ذمہ دار ہیں نے بتایا کہ ہم گزشتہ چار ماہ سے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں اور ایڈووکیٹ عارف شیخ و اویس شیخ کی ٹیم ملزمین کی ضمانت پر رہائی کیلئے تگ و دو کررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب تک تمام ملزمین جیل سے رہا ہوکر اپنے گھروں کو نہیں آجاتے تب تک ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے ۔
یہاں ملزمین کے رشتے داروں کی بڑی تعداد کورٹ احاطہ میں موجود تھیں ۔جیسے ہی انہیں وکلاء کی جانب سے ضمانت کی خوشخبری دی گئی انکی آنکھوں سے مسرت کے آنسو نکل پڑے ۔انہوں نے ایکدوسرے کو مبارکباد پیش کی اور گلے مل کر خوشی کا اظہار کیا ۔محروسین کے اہل خانہ میں سے بیشتر نے آصف شیخ رشید اور آصف عارف شیخ سمیت تمام معاونین کا شکری ادا کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com