مقدمہ نمبر 74 میں 2 ملزمین کی ضمانت منظور ،7 ملزمان کی ضمانت مسترد ، بقیہ ملزمان کی رہائی کیلئے کوشش جاری رکھنے کا عزم


مقدمہ نمبر 74 میں 2 ملزمین کی ضمانت منظور ،7 ملزمان کی ضمانت مسترد ، بقیہ ملزمان کی رہائی کیلئے کوشش جاری رکھنے کا عزم 


 ایڈوکیٹ عظیم خان کی سربراہی میں وکلاء کی جدوجہد جاری، جلد ہی دیگر ملزمان کو بھی ضمانت ملنے کا امکان :ایڈوکیٹ توصیف شیخ


مالیگاؤں : 29 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں ہوئے 12 نومبر تشدد معاملہ میں گرفتار ملزمین کی ضمانت کا سلسلہ دراز  ہے اور وکلاء کی جدوجہد جاری ہیں ۔ جمعیۃ علماء لیگل سیل کی جانب سے ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان کی سرپرستی میں شہر کے وکلاء ملزمین کی رہائی کیلئے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں ۔اس ضمن میں سیشن کیس نمبر 45 /2022 کے مقدمہ نمبر  74 /2021 کے ملزمین کی ضمانت عرضداشت عدالت میں پیش کی گئی جہاں معزز جج نے دو افراد کی ضمانت منظور کی بقیہ کی ضمانت مسترد کردی ہے ۔اسطرح کی اطلاع ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان کے توسط سے ایڈوکیٹ توصیف شیخ نے دی ۔ اس خبر سے ملزمین کے اہل خانہ فکر مند ہوگئے ہیں لیکن وکلاء کے حوصلے ابھی بھی جوان ہیں جو رہائی کیلئے کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔

اس سلسلے میں ایڈوکیٹ توصیف نے نمائندہ بیباک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ مقدمہ میں آج عدالت میں معزز جج کرولکر کے روبرو 12 نومبر تشدد معاملہ کے 9 ملزمین کی ضمانت عرضداشت پیش کی گئی جہاں عدالت نے دو ملزمین کی ضمانت عرضداشت کو منظور کردیا ہے اور بقیہ سات ملزمان کی ضمانت نامنظور کردی گئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ معزز جج نے کہا کہ ان ملزمان کو اگر ضمانت دی جاتی ہیں تو شہر میں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ درپیش ہوگا اور گواہوں کو مسائل پیش ہونے کا خدشہ ہے ۔ایڈوکیٹ توصیف نے کہا عدالت میں دفاعی وکلاء نے مدلل بحث کی لیکن معزز جج نے ضمانت کی عرضداشت کو مسترد کردیا ہے ۔
ایڈوکیٹ توصیف نے کہا جن دو افراد کی ضمانت منظور ہوئی ہیں ان میں ضیاء الرحمن جاوید احمد عرف ضیا مسکان اور انصاری عمار شفیق احمد شامل ہیں ۔اسی طرح جن ملزمین کی ضمانت عرضداشت مسترد کی گئی ہیں ان میں شیخ ناصر شیخ محبوب، وسیم اختر محمد سلیم، الطاف انور شاہ،محمد اسمٰعیل محمد اسرائیل، محمد رفیق محمد یونس، شیخ صابر شیخ مصطفیٰ، جاوید خان عطاء اللہ خان کا نام شامل ہیں ۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ توصیف  بتایا کہ جن افراد کی ضمانت نامنظور ہوئی ہیں انکی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں اور ایک بار پھر قانونی نقاط پر غور و خوص کرتے ہوئے انکی رہائی کیلئے کوششیں کی جائی گی ۔انہوں نے کہا کہ آج ہی صبح کے سیشن میں معزز جج نے دس میں سے 9 ملزمین کی ضمانت عرضداشت کو منظوری دی ہے جو مالیگاؤں شہر کے وکلاء کی کامیاب جدوجہد ہے ۔
خیال رہے کہ اس ضمن میں نمائندہ بیباک نے ایڈووکیٹ عظیم خان سے گفتگو کی تو موصوف نے کہا کہ آج میں ناسک میں ہونے کے سبب کورٹ کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکا لیکن یہ مایوس ہونے والی کا وقت نہیں ہے بلکہ ہمارے لئے امید کی کرن ہے کہ یکے بعد دیگرے ملزمین کی ضمانت پر رہائی عمل میں آرہی ہیں اور یہ مالیگاؤں کے وکلاء کی کامیاب جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ اس سے قبل بھی کئی ملزمین کی ضمانت منظور ہوئی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ بقیہ ملزمان کی ضمانت بھی منظور ہوگی ۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں۔ bebaakurduweekly@gmail.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے