ای ڈی کی دادا گیری نہیں چلے گی، مودی سرکار مردہ باد، نواب ملک زندہ، شرد پوار زندہ باد کے نعروں کے بیچ مالیگاؤں شہر این سی پی کا ہنگامی احتجاج


ای ڈی کی دادا گیری نہیں چلے گی، مودی سرکار مردہ باد، نواب ملک زندہ، شرد پوار زندہ باد کے نعروں کے بیچ مالیگاؤں شہر این سی پی کا ہنگامی احتجاج 


نواب ملک کو رہا کرو، ظلم و ناانصافی کیخلاف نواب ملک کی  بیباک آواز کو دبانا جمہوریت کیخلاف :شیخ آصف 



مالیگاؤں : 23 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ای ڈی کی دادا گیری نہیں چلے گی، نواب ملک زندہ باد، نواب ملک کو رہا کرو، مودی سرکار سرکار مردہ باد، آصف بھائی آگے بڑھو ہم تمھارے ساتھ ہے، ہم وہ انقلاب ہے ظلم کا جواب ہے، راشٹروادی کانگریس زندہ بادہ، شرد پوار زندہ باد، بی جے پی سرکار مردہ باد، بند کرو بند کرو ظلم و انصافی بند کرو، ای ڈی کی دادا گیر نہیں چلے گی جیسے نعروں کے بیچ مالیگاؤں شہر میں این سی پی کے قومی ترجمان اور مہاراشٹر کے وزیر  اقلیتی امور نواب ملک کی حمایت میں مالیگاؤں شہر میں آصف شیخ کی قیادت میں این سی پی نےہنگامی احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا ۔راشٹروادی بھون سے گاندھی پتلہ تک موٹر سائیکل پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جو موسم پل گاندھی پتلہ پر اختتام پذیر ہوئی ۔

یہاں آصف شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کے کابینی و اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کو انکی حق گوئی و بیباکی کے عوض بھارتیہ جنتا پارٹی نے سیاسی دشمنی نکالنے کیلئے گرفتار کیا ہے ۔نواب ملک گزرے سال بھر سے بی جے پی کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف آواز بلندآواز کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج بھارتیہ جنتا پارٹی نے نواب ملک کو گرفتار کر انکی حق گو و صداقت سے بھری بیباک آواز کو دبانے کی کوشش کی اور انہیں گرفتار کرلیا جسکی ہم پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

شیخ آصف نے کہا کہ یوپی الیکشن میں ہندو ووٹرس کو اپنی جانب کرنے کیلئے بی جے پی نے مہاراشٹر کے ایک قدآور مسلم لیڈر نواب ملک کو گرفتار کیا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ آج این سی پی ہی بی جے پی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں جسے دبانے کیلئے بی جے پی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ نواب ملک کی حق و بیباک عوامی نمائندگی کو بی جے پی آپکی فرقہ پرستی سے روک نہیں سکتی ۔انہوں نے کہا کہ سیکولر مسلم قیادت کو کمزور کرنے کیلئے بی جے پی کی یہ حکمت عملی وقتی طور پر کامیاب تو ہوسکتی ہیں لیکن ایک دن اسکا انجام برا ہی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ جو بی جے پی کی دلالی کریگا اسے بی جے پی معاف کریگی اور جو سرکاری کی غلط پالیسیوں پر آواز بلند کریگا اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے۔آج ہم شرد پوار کی قیادت میں نواب ملک کی حمایت میں مودی سرکار کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور ہم نواب ملک کیساتھ کھڑے ہیں ۔اس موقع پر آصف شیخ ۔راجیندر بھونسلے ،شکیل بیگ ،اعجاز عمر ،قومی رنگیلا، ستیش شندے ،کلپیش گائیکواڑ ،راہول پوار ،ریاض علی ،اسٹینڈنگ چیئرمین ظفر احمد، نعیمہ پٹیل، محسن ممبر، منان بیگ، شاہد قاضی، غازی مظفر، مجاھد ساگر، ندیم پھنی والا، رئیس عثمانی فاروق فیض اللہ وغیرہ شریک تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے