مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک آٹھ گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار، این سی پی کا مہاراشٹر بھر میں احتجاج
انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے مبینہ کاروباری سودے کا الزام ، بی جے پی نے نواب ملک سے بدلہ لیا:این سی پی
ممبئی : 23 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان اور مہاراشٹر کے کابینی وزیر نواب ملک کے گھر علی الصبح ای ڈی نے حاضری لگایا اور موصوف کو اپنے ساتھ دفتر بلایا ۔اس پر نواب ملک ای ڈی کے پہنچے جہاں ان سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کس سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔لیکن بتایا جارہا ہے کہ 20 سال پہلے داؤ ابراہیم انڈر ورلڈ کے تعلقات کے بارے میں میں پوچھ تاچھ جاری ہے ۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان اور مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک آج صبح تحقیقات کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر پہنچے۔اطلاع کے مطابق ای ڈی کی ایک ٹیم نے ان سے پوچھ گچھ کی اور بالا آخر نواب ملک کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
نواب ملک کی گرفتاری سے جہاں ممبئی سمیت ریاست میں این سی پی ورکروں میں ناراضگی کا ماحول ہے وہیں سپری سولے، سنجئے راؤت نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ نواب ملک نے ہمیشہ بی جے پی کی پالیسی کے خلاف آواز بلند کی اسی لئے ان پر کارروائی کی جارہی ہے۔ راؤت نے کہا کہ 20 سال پہلے کے واقعہ کی کارروائی آج کیوں؟
گزشتہ ہفتے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے مفرور مافیا ڈان داؤد ابراہیم سے منسلک کچھ جائیدادوں پر چھاپہ مارا تھا۔ پانچ دن قبل ای ڈی نے ڈان کے چھوٹے بھائی اقبال ابراہیم کو منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔
این سی پی کی ترجمان ودیا چوان اور شیوسینا رہنما کشور تیواری نے اس کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپوزیشن جماعتوں کو خاموش کرنے کے لیے سرکاری مشینری کا غلط استعمال کر رہی ہے۔بی جے پی کے ترجمان اتل بھٹکلکر اور رام کدم نے کہا کہ پارٹی نے پہلے ہی ملک اور مافیا ڈان کے درمیان مبینہ کاروباری سودے کی مکمل تفصیلات پیش کر دی ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com