مالیگاؤں تشدد معاملہ: گرفتار شدگان کی رہائی کیلئے مشترکہ کوششیں ناگزیر، محروسین کے اہل خانہ کی این سی پی بھون پر آمد و میٹنگ
آصف شیخ کی عظیم خان،نیاز لودھی اور عارف شیخ سے فون پر مشاورت، تین حصوں میں قانونی جدوجہد کرنے کی تجویز ، جلد ہی میٹنگ کا انعقاد
مالیگاؤں : 23 فروری (پریس ریلیز) 12نومبر تشدد معاملے میں گرفتار محروسین کی آج 23 فروری کو بھی ضمانت نا منظور ہوجانے سے محروسین کے اہل خانہ اور زیادہ فکر مند اور پریشان ہوگئے ۔اس سلسلے میں امید کی کرن لیکر آج انہوں نے آصف شیخ رشید سے راشٹروادی بھون پر ملاقات کی ۔تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں گرفتار افراد کے اہل خانہ نے بڑے ہیں دکھ سے اپنی روداد سنائی کہ تین ماہ ہونے کے بعد بھی ضمانت نا منظور ہورہی ہے اس سلسلے میں آپ قانونی طور پر کچھ رہنمائی کریں۔ جس پر آصف شیخ نے کہا کہ عوام پریشان ہے کہ کتنے وکلاء اس کیس کی پیروی کررہے ہیں۔ اسکی تفصیلات صحیح معنوں میں عوام کو دی جانی چاہئے ۔اس موقع پر آصف شیخ نے 12 نومبر تشدد معاملے میں پیروی کررہے ہیں تمام تمام وکلاء کو کیس لڑنے کیلئے تین حصوں میں تقسیم کرنے کا مشورہ دیا ۔
آصف شیخ نے ایڈوکیٹ عظیم خان، ایڈوکیٹ نیاز لودھی اور ایڈوکیٹ عارف شیخ سے فون پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12 نومبر تشدد معاملے میں گرفتار اہل خانہ کے افراد ہمارے پاس آئے ہیں اور ہم نے میٹنگ کرتے ہوئے کچھ اہم نکات پر یہ بات طئے کی کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی اپنے خرچ پر ان 15 افراد کا کیس لڑیں ، جمیعت علماء اپنے خرچ سے کچھ افراد کا کیس لڑے اور بقیہ افراد کا کیس ایڈوکیٹ عظیم خان لڑیں ۔آصف شیخ کی مذکورہ بالا تجویز پر تینوں وکلاء نے آپس میں شیخ آصف کیساتھ ایک میٹنگ منعقد کرنے پر رضامندی ظاہر کی ۔شیخ آصف نے کہا کہ جلد ہی تینوں وکلاء کے ساتھ ایک میٹنگ کی جائے گی جس میں تمام باتوں پر رائے مشورہ کرکے مستقبل کے قانونی پہلو پر لائحہ عمل طئے کیا جائے گا اور صحیح طریقے سے اس مسئلے کا حل نکلنے کی کوشش کی جائے گی ۔تاکہ ضمانت منظور ہونے میں آسانیاں پیدا ہو ۔
آصف شیخ نے ایڈوکیٹ عظیم خان اور ایڈوکیٹ نیاز لودھی سے گذارش کی کہ جن افراد کا کیس ہماری جانب سے لڑا جائے گا ان افراد کا کیس آپ کی جانب سے نہ لڑا جائے نہ ہی انکی ضمانت رکھی جائے، دونوں وکلاء نے یقین دلایا کہ اسی طرح صلاح مشورہ سے کام کیا جائے گا۔ 15 محروسین کے اہل خانہ جنہوں نے راشٹروادی بھون پر آصف شیخ سے ملاقات کی ان کا کیس ایڈوکیٹ عارف شیخ لڑینگے۔ ان شاء اللّہ ان تمام افراد کا کیس ہائی کورٹ میں داخل کیا جائے گا۔اسطرح کا فیصلہ آج محروسین کے اہل خانہ کیساتھ منعقدہ میٹنگ میں طئے کیا گیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com