سنجئے گاندھی نرادھار اسکیم کا وظیفہ دینے بینکوں میں اسپیشل کاؤنٹر شروع کیا جائے
تحصیلدار کی مستقل تقرری اور شہر کے 98 ہزار خاندانوں کو کیسری کارڈ پر اناج دیا جائے : آصف شیخ
مالیگاؤں : 8 فروری (پریس ریلیز) سنجئے گاندھی نرادھار گرانٹ کی رقم بزرگوں، بیواہ اور معذوروں کے اکاؤنٹ میں جمع ہوجانے کے بعد بھی انہیں بینک معرفت وقت پر آسانی سے رقم دینے کیلئے بینکوں کا رویہ مناسب نہیں ہے جس سے بزرگوں اور بیوہ و معذروں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔لہذا سنجئے گاندھی نرادھار اسکیم کا وظیفہ بینکوں سے آسانی سے بروقت دیا جائے اسکے لئے شہر کی نیشنلائز بینکوں میں اسپیشل کاؤنٹر لگایا جائے ۔اسی طرح مالیگاؤں شہر میں مستقل طور پر تحصیلدار کیا تقرری کی جائے جائے ۔اسطرح کا مطالبہ این سی پی لیڈر شیخ آصف نے ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے سے ناسک میں ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔شیخ آصف نے کہا کہ سنجئے گاندھی نرادھار محکمہ میں بزرگوں و معذوروں اور بیواؤں کے بیٹھنے کیلئے ایک کمرے کا خصوصی نظم کیا جائے ۔ اسکے علاوہ انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں تقریبا 98 ہزار خاندان کیسری کارڈ استعمال کرتے ہیں انہیں راشن کا اناج نہیں دیا جاتا ۔ان خاندانوں کو راشن کا اناج دینے کے لیے انتظامات کرتے ہوئے سرکاری طور احکامات دیئے جائیں تاکہ ان خاندانوں کو بھی راشن اناج کی سہولیات سے فائدہ پہنچایا جاسکے ۔شیخ آصف کے ان تمام مطالبات پر ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے مثبت تیقن دیتے ہوئے فقرہ کارروائی کرنے کے احکامات صادر کئے ۔اس وفد میں شکیل جانی بیگ، اسلم انصاری ،نعیم مرزا وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com