مالیگاؤں سینٹرل و آؤٹر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی تمام نشستوں پر چناؤ لڑے گی، لائحہ عمل تیار


مالیگاؤں سینٹرل و آؤٹر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی تمام نشستوں پر چناؤ لڑے گی، لائحہ عمل تیار 


 رام ٹیک بنگلہ ممبئی میں مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ کے متعلق چھگن بھجبل،آصف شیخ،سمیر بھجبل اور نریندر سونونے کے درمیان تبادلہ خیال 



ممبئی : 2 فروری (پریس ریلیز) راشٹروادی کانگریس پارٹی مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں سینٹرل کے ساتھ ساتھ مالیگاؤں آؤٹر میں بھی پوری طاقت سے الیکشن لڑے گی ۔اسطرح کا فیصلہ مہاراشٹر کے کابینی وزیر چھگن بھجبل کے سرکاری بنگلہ رام ٹیک ممبئی میں منعقدہ مشورتی میٹنگ میں کیا گیا ۔جس میں وزیر رسد و خوراک و ناسک ضلع کے پالک منتری چھگن بھجبل، مالیگاؤں ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ ،سمیر بھجبل ،نریندر سونونے ،اجئے نما بھامرے، وشال بھاؤ، اسلم انصاری ،شکیل جانی بیگ ،نثار راشن والا وغیرہ شریک تھے ۔

اس موقع پر ریاستی وزیر و این سی پی کے قدآور لیڈر چھگن بھجبل نے مالیگاؤں سینٹرل میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ہمیں مالیگاؤں آؤٹر میں بھی راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرتے ہوئے مکمل اکثریت حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے اس میٹنگ کے دوران آئے مشورے کی روشنی میں کہا کہ مشرقی مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس شیخ آصف کی قیادت میں کافی مضبوط ہوچکی ہیں اور ہم تمام نشستوں پر چناؤ لڑیں گے ۔

 اسی طرح مغربی مالیگاؤں کے سمکسیر، کیمپ، کلکٹر پٹہ، سوئیگاؤں، بھائیگاؤں کیلئے منعقدہ اس مخصوص میٹنگ میں یہ بھید فیصلہ کیا گیا ہے کہ مالیگاؤں آؤٹر میں بھی تمام نشستوں پر راشٹروادی کانگریس پارٹی الیکشن لڑے گی ۔رابطہ وزیر چھگن بھجبل نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں شیخ آصف کی لیڈر شپ میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو کامیاب کرنا ضروری ہے ۔تاکہ شہر کی تعمیر و ترقی تیز رفتاری سے کی جاسکے ۔

اس میٹنگ میں شیخ آصف نے مالیگاؤں شہر کی سیاسی حد بندی، سیاسی حالات اور مالیگاؤں این سی پی کی تیاری، اپوزیشن کی سیاسی چال اور مستقبل کا لائحہ عمل جیسے عنوانات پر تبادلہ خیال کیا ۔اور مشورے سے نوازا ۔اسطرح کی اطلاع راشٹروادی کانگریس کے ذرائع سے موصول ہوئی ہے ۔یہاں منعقدہ منصوبہ بندی کی میٹنگ میں چھگن بھجبل سے شیخ آصف نے تقریبا مالیگاؤں کے سیاسی حالات پر 30 منٹ تبادلہ خیال کیا اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے سیاست حکمت عملی کو ترتیب دیا گیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے