بجلی کمپنی کو آصف شیخ کا الٹی میٹم ،شکایات کا ازالہ نہیں کیا گیا تو 7 فروری کو دوپہر 3 بجے این سی پی بھون سے ایم پی ایس ایل دفتر تک دھڑک مورچہ اٹل
غریب مزدوروں، بنکروں اور شہریان کو کمپنی حراساں کرنا بند کردے ، پاور کمپنی کیخلاف شیخ آصف کا جارحانہ تیور
مالیگاؤں : 3 فروری (پریس ریلیز) مالیگاؤں پاور سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی صارفین کو حراساں کرنے اور من مانی کیخلاف 7 فروری کو دھڑک مورچہ نکالا جائے گا ۔کیونکہ کمپنی نے شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے ۔اسطرح کا ایک شکایتی مکتوب آصف شیخ رشید نے کلکتہ پاور سپلائی کمپنی کو دیا ہے ۔شیخ آصف نے مکتوب میں کہا کہ آپ کی کمپنی بجلی کی فراہمی کم اور بجلی کے بل زیادہ وصول کررہی ہیں۔ شیخ آصف نے کمپنی کے ذریعے کی جانے والی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے غیر قانونی تک بتادیا اور کہا کہ کمپنی عوام کو حراساں کرنے کا کام کررہی ہیں ۔
شیخ آصف نے مکتوب میں کچھ اہم نقاط کی نشاندہی کی ہے ان میں 1) مالیگاؤں شہر میں پاور لوم کا کاروبار سب سے بڑا کاروبار ہے جو 24 گھنٹے جاری رہتے ہیں ان پر کارروائی کی جارہی ہے۔ میٹر کی چھان بین کی آڑ میں خود میٹر میں ترمیم کرنا۔ یہ بہت سنگین معاملہ ہے اور آپ کو رات کو کارخانے میں چیکنگ کے لیے جانا بند کردینا چاہیے۔ 2) زیادہ تر صارفین کو بجلی کے استعمال کے بل کی ادائیگی کے دوران اوسط بل دیا جاتا ہے اور اس اوسط بل کو درست نہیں کیا جاتا ہے۔ جس سے بجلی صارفین کو بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے۔ لہٰذا ایوریج بلنگ فوری طور پر بند کی جائے یا اگلے بل میں ایوریج بل میں ترمیم کی جائے۔ 3) شہر میں کنڈکٹر کی تبدیلی اور مرمت کی آڑ میں بجلی کی بے قاعدگی اور آنکھ مچولی جاری ہے۔ اسے فوری طور پر روکا جائے اور24 گھنٹہ بجلی سپلائی بحال رکھا جائے ۔ 4) شہر کے تمام سب سٹیشن اوور لوڈ ہیں۔ پاورلوم کارخانہ مالکان کو بجلی کی باقاعدہ فراہمی نہیں ہو رہی ہے کیونکہ ان کی کمپنی اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے جس سے پاور لوم کے کاروبار کو مالی نقصان ہو رہا ہے۔ شہریوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ بیشتر شہریان نے بجلی کا نیا کنکشن لینے کے لیے کوٹیشن بھر دیے ہیں۔ لیکن ڈی پی اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے بجلی کے کنکشن معطل ہو گئے ہیں۔ شہریوں کو بجلی کا نیا کنکشن فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے بغیر کوئی وجہ بتائے فوری طور پر بجلی کا نیا کنکشن فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ جوکہ انتہائی غلط معاملہ ہے اور شکایت کا فوری ازالہ ہونا چاہیے۔ 7) ہر ماہ تقسیم ہونے والے بجلی کے بل کی کیٹیگری میں تبدیلی کے نام پر بجلی کے بل میں ریٹ بڑھا دیا جاتا ہے۔ کیونکہ پوچھنے پر بتایا جاتا ہے کہ ایم ڈی شاٹ کی وجہ سے کیٹیگری میں تبدیلی آئی ہے۔ بوجھ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسی وجوہات بتائی جاتی ہیں۔ ڈیمانڈ چارج کے نام پر بجلی کے بل بھی کثرت سے وصول کیے جاتے ہیں۔
شیخ آصف نے کہا کہ پاور سپلائی کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ وہ صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی مستقل بنیادوں پر فراہم کرے اور ایم ڈی شاٹ کے نام پر کیٹیگری تبدیل نہ کریں اور بجلی پہلے کی طرح چارج کریں۔ لہذا، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ کورونا وبا کے قوانین کے مطابق مورخہ 7 فروری بروز پیر کو سہ پہر 3.00 بجے این سی پی بھون آگرہ روڈ سے سٹانہ روڈ ہیڈ آفس تک 50 شکایت کنندگان کے ساتھ درج بالا تمام شکایات کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔ اس بات کو نوٹ کیا جائے ۔اور اگر امن امان میں خلل ہوتا ہے تو ایسی صورت میں تمام ذمہ داری کمپنی پر عائد ہوگی ہے۔ اس مکتوب کی ایک کاپی ایڈیشنل کلکٹر، پرانت آفیسر ،تحصیلدار و ایڈیشنل ایس پی مالیگاؤں کو بھی روانہ کی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com