عید گاہ اور قبرستانوں کے وال کمپاؤنڈ و اندرونی راستوں کی تعمیر اور شادی ہال کیلئے 2 کروڑ روپے فنڈ کا وزارت اقلیت سے مطالبہ


عید گاہ اور قبرستانوں کے وال کمپاؤنڈ و اندرونی راستوں کی تعمیر اور شادی ہال کیلئے 2 کروڑ روپے فنڈ کا وزارت اقلیت سے مطالبہ


ممبئی میں وزیر اقلیتی امور نواب ملک سے آصف شیخ کی ملاقات ،ابتدائی منظوری حاصل 



مالیگاؤں : 2 فروری (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر ایک اقلیتی شہر کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہاں 5 لاکھ سے زیادہ کی آبادی مسلمان اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھتی ہے۔ مسلم طبقہ کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا ہے ۔سب سے اہم مسئلہ شہر کے قبرستانوں میں بنیادی سہولیات  کا ہے۔ اس لئے ہم وزارت اقلیتی امور حکومت مہاراشٹر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مالیگاؤں شہر کے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے کم از کم 2 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی جائے ۔اسطرح کا ایک مطالباتی مکتوب مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے وزیر اقلیتی امور نواب ملک سے ممبئی میں ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ 
موصوف نے منترالیہ میں اقلیتی امور و ٹیکنیکل ایجوکیشن کے وزیر نواب ملک سے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں آبادی بڑھ رہی ہیں، شہر تین سمتوں میں پھیل رہا ہے اور وسیع ہوتے ہوئے اس شہر میں قبرستانوں کا مسئلہ اہم ہے ۔ مالیگاؤں کارپوریشن نے قبرستان کیلئے زمین مختص کی ہے اور کچھ مخیران قوم نے اپنی زمین وقف کیا ہے ۔اب ان علاقوں کیلئے قبرستانوں کی تعمیر کرنا اور بنیاد سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے ۔

 ان میں نیاپورہ وارڈ سروے نمبر 107 میں قبرستان کے اندر سڑکوں اور حفاظتی دیوار کی تعمیر  کرنا، اسی طرح دریگاؤں شیوار گٹ نمبر 114 میں قبرستان کے اندرونی راستوں کی تعمیر کرنا ،جنازہ ہال، حفاظتی دیوار بنانا ۔  اسی طرح عائشہ نگر قبرستان میں جنازہ ہال کی تعمیر کرنا ۔اس کے علاوہ رونق آباد سروے نمبر 166 میں شادی ہال بنانا، سنگمیشور وارڈ سروے نمبر 122 میں عیدگاہ کے لئے حفاظتی دیوار کی تعمیر کرنے کیلئے خطیر فنڈ درکار ہے۔اس لئے محکمہ اقلیت مالیگاؤں شہر میں تقریبا دو کروڑ روپے کے تعمیری کاموں کو منظور کرتے ہوئے گرانٹ جاری کرے ۔شیخ آصف کے مطالبہ پر وزیر اقلیتی امور نواب ملک نے انڈاکس دیتے ہوئے فوری منظور کرنے کا تیقن دیتے ہوئے ابتدائی منظوری دے دی اور کہا کہ مالیگاؤں شہر کی ترقی کیلئے مہاراشٹر سرکار کھڑی ہے ۔نواب ملک نے شیخ آصف کو اقلیتی طبقہ کے مسائل حل کرنے کا تیقن دیا ۔

خیال رہے کہ 27 جنوری کو کانگریس چھوڑ کر راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت کی تقریب میں نواب ملک نے وعدہ کیا تھا کہ مالیگاؤں کو اقلیتی امور سے دو کروڑ روپے گرانٹ دیئے جائیں گے ۔اسی کے مطابق آج ان دو کروڑ روپے کے تعمیری کاموں کی فہرست پیش کردی گئی ہے ۔اس وفد میں اسلم انصاری، شکیل جانی بیگ ،فرحان شیخ، نثار راشن والا وغیرہ شریک تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے