کارپوریٹر عتیق کمال اور سلیم عبدالرؤف کو شہر بدر کی نوٹس


کارپوریٹر عتیق کمال اور سلیم عبدالرؤف کو شہر بدر کی نوٹس 


امن کے ساتھ ہم جائز مطالبات کی یکسوئی کیلئے کوشش کرتے رہیں گے چاہے پھر جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے :عتیق کمال 



مالیگاؤں :19 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر میں غیر قانونی کاروبار زوروں سے جاری ہیں ۔چوریاں عام ہورہی ہیں ۔غنڈہ گردی بڑھ رہی ہیں اور پولس کی اس جانب توجہ نہیں ہے اسکے برعکس پولس انتظامیہ امن پسند افراد کو حراساں کررہی ہیں ۔اسطرح کا الزام آج کارپوریٹر عتیق احمد کمال احمد نے پولس انتظامیہ پر عائد کیا ہے ۔موصوف نے پرانت آفیسر کی جانب سے شہر بدر کی نوٹس ملنے کے بعد جہاں انہوں نے دوپہر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ بالا تفصیلات پیش کی وہیں انہوں نے شام میں کچھ اخباری نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے پرانت آفیسر کی جانب سے دی گئی تڑی پار کی نوٹس کی ایک کاپی صحافیوں کو پیش کی اور کہا کہ آج شہر میں نشہ آور اشیاء اور غیر قانونی کاروبار بڑی تیزی سے جاری ہے ۔شہر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے لیکن پولس انتظامیہ اس پر قدغن لگانے کی بجائے امن پسند افراد کو حراساں کررہی ہیں ۔عتیق کمال نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دستور ہند نے اظہار رائے کی آزادی دی ہے اور ہم قانون کے دائرے میں رہ کر پر امن طریقے سے اپنی بات پیش کررہے ہیں لیکن کچھ لوگ اسے غلط رخ دے رہے ہیں ۔عتیق کمال نے پرانت آفیسر کی نوٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریت کی غیر قانونی نقل و حمل جاری ہے، بزرگ و بیوہ افراد کو وظیفہ نہیں مل رہا ہے ۔ان سب مسائل سے چشم پوشی کر انتظامیہ صرف ہم جیسے امن پسند افراد کو پریشان کررہی ہیں ۔عتیق کمال نے کہا کہ ہم امن کیساتھ اپنے جائز مطالبات کی یکسوئی کیلئے کوشش کرتے رہیں گے چاہے پھر جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے ۔

خیال رہے کہ لوک سنگھرش سمیتی کے صدر عتیق کمال اور سلیم عبدالرؤف عرف سلیم اکا کو انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کے روز شہر بدر کرنے کی نوٹس دی گئی ہے ۔ بتا دیں کہ عتیق کمال 2017 کارپوریشن چناؤ میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے نشان پر مفتی اسماعیل کی سرپرستی میں کارپوریٹر منتخب ہوئے اور  اسمبلی چناؤ 2019 تک مفتی اسماعیل کیساتھ رہے ۔الیکشن ہوجانے کے بعد عتیق کمال نے مفتی اسماعیل سے سیاسی دوری بنالی ۔مہا گٹھ بندھن کے تنازعہ پر عتیق کمال نے تنہا اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھی اورشہر این سی پی کی صدارت کیلئے کوشاں رہے لیکن جب مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی صدارت آصف شیخ رشید کو دی گئی تب کچھ ہی دنوں کیلئے عتیق کمال این سی پی کے رابطہ میں رہے لیکن آج وہ این سی پی سے بھی دور ہوکر اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے