مالیگاؤں جامعہ ابولحسن علی ندویؒ کا سالانہ جلسہ بسلسلہ تکمیل حفظ قرآن و تکمیل مشکوٰۃ شریدے


مالیگاؤں جامعہ ابولحسن علی ندویؒ کا سالانہ جلسہ بسلسلہ تکمیل حفظ قرآن و تکمیل مشکوٰۃ شریف


 ہندوستان کی مایہ ناز شخصیت، دارالعلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ کے ناظر عام ، تحریک پیام انسانیت کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا سید بلال عبدالحی حسنی ندوی دامت برکاتہم کی مالیگاؤں تشریف آوری 


مالیگاؤں:19 فروری (پریس ریلیز) آج اردو میڈیا سینٹر پر منعقد پریس کانفرنس میں جامعہ ابولحسن علی ندویؒ، دیانہ مالیگاؤں کے بانی مولانا جمال عارف ندوی نے کہا کہ 21 فروری بروز پیر ہندوستان کی مایہ ناز شخصیت، دارالعلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ کے ناظر عام ، تحریک پیام انسانیت کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا سید بلال عبد الحی حسنی ندوی دامت برکاتہم کی مالیگاؤں تشریف آوری ہو رہی ہے۔ اس موقع پر شہر میں مختلف پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں۔ پہلا پروگرام مؤرخہ 21 فروری بروز پیر صبح 10 بجے جامعہ ابولحسن علی ندویؒ، دیانہ مالیگاؤں کا سالانہ جلسہ بسلسلہ تکمیل حفظ قرآن و تکمیل مشکوۃ شریف مسجد حضرت سمیہؓ، جامعہ ابوالحسن علی ندی، جامعہ نگر، دیانہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں طلبہ جامعہ اپنا ثقافتی پروگرام بھی پیش کریں گے اور دو خوش نصیب طلبہ تکمیل حفظ قرآن اور چھ خوش نصیب طلبہ تکمیل مشکوۃ شریف کی سعادت سے بہرور ہوں گے۔ نیز حضرت مولانا سید بلال حسنی ندوی دامت برکاتہم کا خطاب ہوگا۔ اور دوسرا پروگرام اسی دن 21 فروری بروز پیر بعد نماز عشاء متصلا مسجد انگنو سیٹھ، موتی پورہ (قلعہ)میں ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں " تحریک پیام انسانیت اہمیت و افادیت‘‘ کے عنوان پر ایک جلسہ عام حضرت مولانا محمد ادریس عقیل ملی (شیخ الحدیث معہد ملت) کی صدرات میں ہوگا۔

مولانا نے مزید کہا کہ ملک کے موجودہ نفرت انگیز حالات میں مسلمانوں کو اپنے خیر امت ہونے کا کردار کس طرح ادا کرنا ہے اور ملک میں نفرتوں کی عام فضا کو ختم کر کے کس طرح محبت اور بھائی چارہ کی فضا قائم کرنا ہے، اس میں تحریک پیام انسانیت کی کیا اہمیت و افادیت ہے ان موضوعات پر حضرت مولانا بلال حسنی ندوی دامت برکاتہم کا انتہائی اہم خطاب ہوگا۔ برادران اسلام سے گذارش ہے کہ دونوں ہی پروگراموں میں شرکت فرما کر حضرت والا سے استفادہ کریں۔انگنو سیٹھ مسجد موتی پورہ کے اس پروگرام میں خواتین کے لئےپردہ کانظم ہوگا۔ لہذا اس میں خواتین اسلام بھی شرکت کریں۔

مولانا جمال نے بتایا کہ دوسرے دن بھی حضرت مولانا بلال حسنی کا جامعہ ابوالحسنؒ میں قیام رہے گا۔ اس دن صبح 9 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک جامعہ ابوالحسن علی ندوی میں تحریک پیام انسانیت کا سہ ماہی صوبائی مشورہ اور جوڑ ہوگا جس میں مہارشٹر بھر کے تقریبا 100 نمائندہ حضرات شرکت کریں گے اور مالیگاؤں سمیت پورے صوبہ میں پیام انسانیت کے کاموں میں تیزی لانے کے سلسلہ میں مشورہ ہوگا اور عملی کاموں کی ترتیب بنائی جائے گی۔ منگل کو بعد نماز عصر حضرت کی ممبئی کے لئے روانگی ہو گی۔ وہیں اس پریس کانفرنس میں مولانا جمال عارف ندوی کے علاؤہ محمد زاہد ندوی اور مولانا ساجد ندوی ناظم شعبئہ مکاتب، جامعہ ابوالحسن وغیرہ موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے