پشپا اسٹائل، ناسک آئی جی کے بنگلہ سے چندن کا درخت چوری، ملزم 'نقلی پشپا' جالنہ سے گرفتار


پشپا اسٹائل، ناسک آئی جی کے بنگلہ سے چندن کا درخت چوری، ملزم 'نقلی پشپا' جالنہ سے گرفتار 



ناسک : 22 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ)فلم پشپا کا کریز کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔جہاں ایک طرف پشپا کے گیت دھوم مچارہے ہیں اور ہر کوئی اس گانے پر انسٹا، ریل، ٹک ٹاک، جیسے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو وائرل کررہے ہیں وہیں اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ پشپا فلم میں جس طرح چندن کی لکڑیوں کی اہمیت بتائی گئی ہیں وہ واقعی میں قیمتی ہیں لیکن اسکی حفاظت کرنا بھی عوام کی ذمہ داری ہے ۔اس سلسلے میں چونکا دینے والی خبر منظر عام پر آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ناسک رینج انسپکٹر جنرل آف پولس ڈاکٹر بی جے شیکھر پاٹل کے سرکاری بنگلہ کے گارڈن سے پیشہ ور چور نے چندن کے درخت کو ہی چوری کرلیا ۔پولس کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق ملزم جاوید خاں پٹھان اپنے ساتھیوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر آیا تھا ۔جو کہ ناسک کے ایک ہوٹل میں قیام کیا اور سرکاری بنگلہ کا مشاہدہ کرکے اس میں موجود چندن کے درخت کو بڑی مہارت سے چرا کر فرار ہوگیا ۔ بی جی شیکھر پاٹل نے ناسک کرائم برانچ اور پولس ساتھیوں کی مدد سے ملزم نقلی پشپا کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق 16 فروری کی رات اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر بی جی شیکھر پاٹل ناسک کی سرکاری رہائش گاہ میں لگے چندن کے درخت کو چوری کئے جانے کی واردات پیش آئی۔جس سے محکمہ پولیس میں ہڑکم مچ گئی ۔

معلوم ہوکہ ممبئی میں منعقد سرکاری میٹنگ میں گئے آئی جی شیکر پاٹل کے سرکاری رہائشی علاقے میں موجود چندن کے درخت کو چوری کرنے کی واردات پیش آئی ۔اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ممبئی سے واپس ناسک پہونچے شیکھر پاٹل نے فوری طور پر بھدرکالی پولیس اسٹیشن کے پی آئے و انکی ٹیم کے ساتھ ناسک لوکل کرائم برانچ کے ہیمنت پاٹل اور انکی ٹیم کو ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی ، کرائم برانچ یونٹ ٹو کو ملی خفیہ معلومات کی بنیاد پر ٹیم کو جالنہ ضلع کے بھوکردن میں روانہ کیا گیا ۔


جالنہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ونائک دیشمکھ اور بھوکردن و تحقیقاتی ٹیموں سے رابطہ کیا گیا۔ ڈاکٹر شیکھر نے خود سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جالنہ بھوکردن کے افسران کو ہدایت دی۔ مقامی پولیس کی مدد سے ملزم کے گھر پر علی الصبح چھاپہ مارا گیا۔ ملزم نے جب کسی شخص کو دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے سنا تو اسے پولیس ہونے کا شک ہوا اور وہ پچھلے دروازے سے فرار ہو کر دوسری منزل پر چلا گیا ۔

جہاں سے اس نے نو سے دس عمارتوں سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن تفتیشی ٹیم اور مقامی پولیس نے رات کے اندھیرے میں اس کا پیچھا شروع کردیا اور مہارت سے اس کا پیچھا کرتے ہوئے کوٹرا بازار گاؤں میں اسے دبوچ لیا۔ ملزم نے تفتیش کے دوران ناسک شہر میں سات پور محکمہ ڈاک آفس ، جیلر کی رہائش اور دیگر مقامات پر آٹھ سے نو جرائم کا اعتراف کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے