بوائے فرینڈ کیساتھ مل کر شوہر کا قتل ، لاش کو تعلقہ پیٹھ کی گھاٹی میں پھینک دیا ، پانچ افراد گرفتار ،ناسک ضلع ایس پی سچن پاٹل کے اسکواڈ کی کارروائی
ناسک : یکم فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) پیٹھ پولیس اسٹیشن درج میں نامعلوم شخص کے قتل کے مقدمہ 25/01/2022 میں نامعلوم افراد کے خلاف گناہ رجسٹرڈ نمبر 9/2022 دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور جرم کرتے وقت ملزم نے کسی قسم کا کوئی ثبوت نہیں چھوڑا۔اس معاملے میں پولس سپرنٹنڈنٹ، ناسک دیہی سچن پاٹل نے فوری طور پر واردات کا نوٹس لیا اور نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرنے اور قتل کی فوری تحقیقات کا حکم دینے کے لیے ایک خصوصی ٹیم مقرر کی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ناسک رورل مسٹر سچن پاٹل کی ہدایات اور رہنمائی کے مطابق اسپیشل انسپکٹر آف پولیس ہیمنت پاٹل نے ناسک ضلع اور ریاست گجرات میں مراٹھی کے ساتھ ساتھ گجراتی زبان میں بھی ملزم کی شناخت کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور جرم کی مکمل تفتیش شروع کر دی۔ پولس ٹیم کو پتہ چلا کہ اس معاملے میں متوفی سچن شامراؤ دوسانے، ساکن نپھاڑ کے قتل کی تفتیش کے دوران ناسک دیہی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سچن پاٹل کو ایک خفیہ اطلاع ملی تو انہوں نے اسپیشل اسکواڈ میں شامل پولیس انسپکٹر ہیمنت پاٹل کو فوری کارروائی کرنے کہا اور لوکل کرائم برانچ کو اس کام کیلئے مقرر کیا۔ اسی طرح پولس کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق پولس اسکواڈ نے نپھاڑ پہنچ کر دتاتریہ شنکر مہاجن نامی ملزم سے پوچھ تاچھ کی تو پتہ چلا کہ ملزم گنشن نگر میں ہے۔ ناسک میں تلاش کے دوران دتاتریہ شنکر مہاجن وہاں پایا گیا۔ جب پولیس ٹیم نے شیام راؤ دسانے قتل کے بارے میں دریافت کیا تو ملزمین نے مبہم جواب دیا۔ اس پر پولیس ٹیم کو شک ہوا تب پولس ٹیم نے ملزم سے جرم کے بارے میں اپنے انداز سے پوچھ گچھ کی۔اس دوران دتاتریہ شنکر مہاجن نامی ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ (متوفی کی بیوی) شوبھا سچن دوسانے اور دیگر ساتھیوں کی مدد سے متوفی کا قتل اسکے مکان میں کیا۔اس ضمن میں پولس نے عادی مجرم 1) سندھیل کِٹو سوامی ساکن ناسک 2) اشوک موہن کالے ساکن ناسک 3) گورکھ نام دیو جگتاپ ساکن ناسک 4) پنٹو موگرے عرف بالا صاحب ماروتی موگرے ساکن نپھاڑ 5) مکرم ظہیر احمد ساکن ناسک (بھنگار والا) نے اعتراف کیا کہ متوفی کو قتل کیا گیا تھا اور اس کی لاش کو متوفی کی ڈسٹر کار نمبر MH43 AW1308 میں ڈال کر کوٹمبی گھاٹ، پیٹھ میں پھینک دیا گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مذکورہ تمام ملزمان کو پولیس اسکواڈ نے اپنی تحویل میں لے لیا، اور انکے قبضہ سے ایک لاکھ روپ ضبط کئے گئے۔ تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پیٹھ پولس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولس کی پریس نوٹ کے مطابق ملزم نے متوفی کی شناخت کسی بھی طرح سے نہ سکے اس کیلئے کسی قسم کے شواہد کو نہیں چھوڑا تاہم ملزم نے سوچ سمجھ کر اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے واردات کو انجام دیا ہے۔ ناسک گرامین پولس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل کی ہدایات اور رہنمائی میں پیٹھ پولس اسٹیشن کے انسپکٹر دیوان سنگھ وساوے کررہے ہیں۔ اس کارکردگی میں انسپکٹر آف پولیس ہیمنت پاٹل، پولیس انسپکٹر شری کانت پاٹل، معاون پولس انسپکٹر منڈھے، پولس حولدار وسنت کھنڈوی، نتن منڈلک، ہنومنت مہالے، پروین سانپ، ونود ٹِلے، ہیمنت گاروڈ، سدھاکر بگول نے کارروائی میں اپنی خدمات دی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com